حافظ عمران ایوب لاہوری حفظہ اللہ
«كتاب الطهارة» طہارت کے مسائل لفظ «كتاب» کی لغوی وضاحت : لفظ «كتاب»، جمع کرنا، ملانا، جس میں لکھا...
«كتاب الطهارة»
طہارت کے مسائل
لفظ «كتاب» کی لغوی وضاحت:
لفظ «كتاب» ، جمع کرنا، ملانا، جس میں لکھا جائے، صحیفہ، فرض اور حکم کے معانی میں مستعمل ہے اور باب «كتب يكتب» (نصر) کا مصدر ہے۔
اصطلاحی تعریف:
کتاب مستقل حیثیت کے حامل مسائل کے مجموعے کو کہتے ہیں خواہ وہ کئی انواع (یعنی ابواب) پر مشتمل ہو یا نہ ہو۔ [القاموس المحيط ص /119] ۱؎
«الطهارة» لغوی وضاحت:
«الطهارة» پاکیزگی، صفائی ستھرائی، پاک ہونا، پاک کرنا سب اس کے معانی ہیں اور یہ باب «طهر يطهر» (نصر، کرم) کا مصدر ہے۔ لفظ «طهور» (طاء کے ضمہ کے ساتھ) ”پاک کرنا“ باب «طهر» سے مصدر ہے۔ اور لفظ «طهور» (طاء فتحہ کے ساتھ) ”پاک یا پاک کرنے والا“ بروزن ”فعول“ صفت مشبہ کا صیغہ ہے۔ «طهر» ”حالت حیض کے خلاف حالت کو کہتے ہیں۔“ «تطهير» (تفعیل) کا معنی ”پاک کرنا“ ہے۔ [القاموس المحيط ص/ 289] ۲؎
اصطلاحی و شرعی تعریف:
(شافعی رحمہ اللہ، نووی رحمہ اللہ) حدث کو رفع کرنا اور نجاست کو زائل کرنا طہارت کہلاتا ہے۔ [المجموع 124/1] ۳؎
(حنابلہ، مالکیہ) طہارت ایسی حکمی صفت ہے جو اپنے موصوف کے ساتھ یا اس میں یا اس کے لیے نماز کے جواز کو ثابت کر دیتی ہے۔ [المغني 13/1] ۴؎
(حنفیہ) طہارت سے مراد نجاست سے پاکیزگی حاصل کرنا ہے خواہ نجاست حقیقی ہو (مثلاً گندگی و پاخانہ وغیرہ) یا حکمی ہو مثلا حدث و بےوضگی وغیرہ)۔ [الدر المختار 79/1] ۵؎
------------------
۱؎ [القاموس المحيط ص /119، الدرر 6/1، الصحاح 208/1، أنيس الفقهاء ص/45]
۲؎ [القاموس المحيط ص/ 289، الصحاح 227/2، المصباح المنير 579/2، الجواهر المضية 190/2]
۳؎ [المجموع 124/1، مغني المحتاج 16/1]
۴؎ [المغني 13/1، الشرح الكبير 30/1، الشرح الصغير 20/1]
۵؎ [اللباب شرح الكتاب 10/1، الدر المختار 79/1، الكليات لأبي البقاء ص /234، حدود أبن عرفة ص /12، المطلع للبعلي ص/5]
* * * * * * * * * * * * * *
«باب اقسام المياه»
پانیوں کی اقسام کا بیان
«باب» لغوی وضاحت:
جس میں ایک ہی نوع سے متعلقہ مسائل بیان کیے جائیں۔ [تحفة الأحوذي 19/1] ۱؎
«اقسام المياه» لغوی وضاحت:
لفظ «مياه» «مآء» (پانی) کی جمع ہے اس کے جنس ہونے کے باوجود اسے اختلاف انواع (مثلاً کوئیں کا پانی، سمندر کا پانی، چشمے کا پانی وغیرہ) پر دلالت کے لیے جمع لایا گیا ہے۔ [نيل الأوطار 43/1]
● ارشاد باری تعالیٰ ہے:
«وَأَنزَلْنَا مِنَ السَّمَاءِ مَاءً طَهُورًا» [25-الفرقان:48]
”اور ہم نے آسمان سے پاک پانی نازل کیا۔“
● ایک اور مقام پر ارشاد فرمایا:
«وَيُنَزِّلُ عَلَيْكُم مِّنَ السَّمَاءِ مَاءً لِّيُطَهِّرَكُم بِهِ» [8-الأنفال:11]
”اور وہ تم پر آسمان سے پانی نازل کرتا ہے تاکہ اس کے ذریعے تمہیں پاک کرے۔“
❀ حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
«الْمَاءُ طَهُورٌ لَا يُنَجِّسُهُ شَيْءٌ»
”پانی پاک ہے، اسے کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی۔“ [أبوداود 66] ۲؎
❀ سمندر کے پانی کے متعلق آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
«هُوَ الطَّهُورُ مَاؤُهُ الْحِلُّ مَيْتَتُهُ»
”اس کا پانی پاک ہے اور اس کا مردار حلال ہے۔“ [أبوداود 83] ۳؎
● سادے پانی کے طاہرہ ومطہر ہونے پر اجماع ہے۔ [الفقه الإسلامي وأدلته 260/1]
------------------
۱؎ [تحفة الأحوذي 19/1 نيل الأوطار 43/1]
۲؎ [صحيح: صحيح أبو داود 60، كتاب الطهارة: باب ماجاء فى بئر بضاعة أبوداود 66، مسند شافعي 30،أبوداود طيالسي 292،أحمد 31/3، ترمذي 66، نسائي 1781، شرح معاني الآثار 11/1، دارقطني 29/1]
۳؎ [صحيح: صحيح أبو داود 76، كتاب الطهارة: باب الوضوء بماء البحر: أبو داود 83، موطا 22/1، ابن أبى شيبة 131/20، أحمد 361/2، دارمي 186/1، ترمذي 69، نسائي 176/1، ابن ماجة 386، ابن خزيمه 111، ابن حبان 119، الموارد ابن الحارود ص /20، دارقطني 36/1، حاكم 140/1، بيهقي 3/1، معرفة السنن والآثار 150/1]

فقہ الحدیث، جلد اول 127