حافظ عمران ایوب لاہوری حفظہ اللہ
«وعن الثاني ما أخرجه عن اسم الماء المطلق من المغيرات الطاهرة» ”اور (پانی کے) دوسرے وصف (پاک کرنے والا) سے...
«وعن الثاني ما أخرجه عن اسم الماء المطلق من المغيرات الطاهرة»
”اور (پانی کے) دوسرے وصف (پاک کرنے والا) سے اسے ایسی پاک اشیاء بھی خارج کر دیتی ہیں جو اسے سادہ (یعنی مطلق) پانی نہ رہنے دیں۔“
◈ کیونکہ جس پانی کو بطور طہارت استعمال کرنے کا شریعت نے ہمیں حکم دیا ہے وہ محض وہی ہے جس پر مطلق طور پر لفظ «مآء» (پانی) بولا جا سکتا ہو جیسا کہ قرآن مجید میں ہے: «مَاءً طَهُورًا» [الفرقان: 48] اور حدیث میں ہے: «إِنَّ الْمَاءَ طَهُورٌ» [صحيح: أبوداود 67]
(جمہور، مالک، شافعی) اسی کے قائل ہیں۔ [المجموع 95/1، هداية المجتهد 54/1]
(ابن قدامہ حنبلی) جمہور کے موقف کو ترجیح حاصل ہے۔ [المغني لابن قدامة 25/1]
(ابن حزم) جب تک پانی پر لفظ «مآء» (پانی) بولا جا سکتا ہے اس وقت تک وہ طاہر و مطہر ہے۔ [المحلى بالآثار 193/1]
(شوکانی) کسی پاک چیز کے ملنے کی وجہ سے جس پانی پر مائے مطلق کا نام نہ بولا جا سکے بلکہ اس پر کوئی خاص نام بولا جاتا ہو مثلاً گلاب کا پانی وغیرہ تو وہ صرف فی نفسہ طاہر ہو گا دوسروں کے لیے مطہر نہیں ہو گا۔ [السيل الجرار 56/1]
(احناف) پاک چیز ملنے کی وجہ سے متغیر پانی مطہر بھی ہو گا جب تک کہ یہ تغیر پکانے کی وجہ سے نہ ہوا ہو۔ [هداية المجتهد 54/1]
(راجح) جمہور کا موقف راجح ہے۔ [المغني 20/1، السيل الجرار 56/1]
↰ اس مسئلے کو سمجھنے کے لیے قدرے تفصیل کی ضرورت ہے اور وہ یہ ہے کہ ایسا پانی جس میں زعفران، صابن یا آٹے وغیرہ کی مثل کوئی ایسی چیز مل جائے جو اغلباً جدا ہو سکتی ہو اور اس پانی پر مائے مطلق کا لفظ بھی بولا جا سکے تو وہ پانی پاک ہونے کے ساتھ ساتھ پاک کرنے والا بھی ہے لیکن اگر وہ چیز پانی کو مائے مطلق (سادہ پانی) کے نام سے خارج کر دے تو پانی فی نفسہ پاک ہو گا لیکن دوسری اشیاء کے لیے پاک کرنے والا نہیں ہو گا جیسا کہ مندرجہ ذیل دلائل اس پر شاھد ہیں:
➊ «فَلَمْ تَجِدُوا مَاءً» [4-النساء:43]
قرآن نے طہارت کے لیے مائے مطلق کا ہی ذکر کیا ہے۔
➋ حضرت ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس اس وقت تشریف لائے جب ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹی کو غسل دے رہی تھیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے تین یا پانچ مرتبہ یا اسے بھی زیادہ مرتبہ غسل دو اگر تم ضرورت محسوس کرو «وَاغْسِلْنَهَا بِمَاءٍ وَسِدْرٍ وَاجْعَلْنَ فِي الْآخِرَةِ كَافُورًا» ”پانی اور بیری کے پتوں سے غسل دو اور آخر میں کافور ڈالو۔“ [صحيح مسلم 2173] ۱؎
➌ حضرت ام ہانی بنت أبی طالب رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں کہ میں فتح مکہ کے روز آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک گنبد میں تشریف فرما تھے۔ میں نے دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ٹب میں غسل کیا جس میں آٹے کے آثارنمایاں تھے۔ [نسائي 214]
➍ ایک روایت میں ہے کہ «اغْتَسَلَ وَمَيْمُونَةُ مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ فِي قَصْعَةٍ فِيهَا أَثَرُ الْعَجِينِ» ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا نے ایک ایسے ٹب میں غسل کیا جس میں آٹے کے نشانات موجود تھے۔“ [ابن ماجه 378] ۲؎
◈ ان احادیث میں پانی اور کافور کے درمیان، اور پانی اور آٹے کے درمیان آمیزش و ملاوٹ اور اس سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا غسل کروانا اور خود کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ایسی پاک اشیاء کی ملاوٹ کے بعد بھی اگر مائے مطلق کا نام باقی رہے تو اس پانی سے طہارت حاصل کرنا درست ہے۔ [فقه السنه 14/1، السيل الجرار 56/1]
------------------
۱؎ [مسلم 2173 كتاب الجنائز: باب فى غسل الميت، بخاري مع الفتح 125/3، مؤطا 222/1، مسند شافعي 203/1، احمد 4: 407/6، أبوداود 3142، ترمذي 990، نسائي 28/4، ابن ماجة 1458]
۲؎ [صحيح: صحيح ابن ماجة 303، كتاب الطهارة وسننها: باب الرجل والمرأة يغتسلان من إناء واحد، ابن ماجة 378، نسائي 131/1، احمد 342/6، إرواء الغليل 64/1، المشكاة 485]
* * * * * * * * * * * * * *

فقہ الحدیث، جلد اول 129