الشیخ حافظ ندیم ظہیر حفظہ اللہ
عبداللہ بن ابی بکر بن محمد بن عمرو بن حزم سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم...
عبداللہ بن ابی بکر بن محمد بن عمرو بن حزم سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو کتاب عمرو بن حزم رضی اللہ عنہ کے لیے لکھی تھی، اس میں (یہ بھی تحریر) تھا: قرآن کو صرف طاہر ہی چھوئے۔ اسے امام مالک نے الموطا: 1/ 199، ح: 470 میں اور دارقطنی: 122/1 نے روایت کیا ہے اور یہ روایت حسن ہے۔
واضح رہے کہ مذکورہ حدیث پر منقطع ہونے کا اعتراض درست نہیں۔
➊ قرآن مجید کی عظمت کا بیان کہ اسے ہر قسم کی نجاست سے پاک شخص ہی چھوئے۔
➋ یہ حدیث جمہور اہل علم کی دلیل ہے کہ جنبی، حائضہ اور بےوضو افراد قرآن مجید نہیں چھو سکتے۔
➌ امام بغوی رحمہ اللہ (متوفی 512ھ) نے فرمایا:
”ا کثر اہل علم کا اسی پر عمل ہے کہ بےوضو شخص یا جنبی کے لیے قرآن پکڑنا اور چھوناجائز نہیں۔“ [شرح السنة: 363/1]
➍ امام مالک رحمہ اللہ (متوفی 179ھ) نے فرمایا:
”بےوضو قرآن مجید کو چھونا اس لیے مکروہ نہیں کہ اسے پکڑنے والے کے ہاتھ میں کوئی چیز (نجاست) ہو گی جس سے وہ آلودہ ہو جائے گا، بلکہ، قرآن مجید کی تکریم و تعظیم کی وجہ سے اسے بےوضو پکڑنا مکروہ قرار دیا گیا ہے۔“ [الموطا: 470]
➎ حافظ ابن عبدالبر (متوفی 463ھ) نے درج بالا حدیث نقل کرنے کے بعد فرمایا:
”اس مسئلے میں فقہائے مدینہ، عراق اور شام میں کوئی اختلاف نہیں کہ قرآن کو صرف حالت وضو ہی میں چھوا جائے گا۔“ [التمهيد 471/8 و نسخة أخرى]
➏ مصعب بن سعد بن ابی وقاص رحمہ اللہ کا بیان ہے کہ:
”میں (اکثر) سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے لیے قرآن کو پکڑے رکھتا (اور وہ پڑھتے رہتے تھے، ایک دن) میں نے کھجایا تو سعد رضی اللہ عنہ نے فرمایا: شاید تو نے اپنے ذکر (شر م گاہ) کو چھوا ہے؟ میں نے عرض کیا: جی ہاں، انہوں نے فرمایا: اٹھ اور وضو کر، چنانچہ میں نے اٹھ کر وضو کیا، پھر وایس آیا۔“ [موطا امام مالك: 89 وسنده صحيح]
◈ امام بیہقی رحمہ اللہ (متوفی 458ھ) نے اس اثر پر درج ذیل باب قائم کیا ہے۔
«باب نهي المحدث عن مس المصحف»
”یعنی بے وضو شخص کو قرآن و چھونے کی ممانعت۔“ [السنن الكبرى: 1/ 88]
➐ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرمایا:
”قرآن کو صرف طاہر ہی چھوئے۔“ [مصنف ابن ابي شيبة 361/2، ح 7506 وسنده صحيح]
◈ الاوسط لابن المنذر [224/2] میں «متوضي» کے الفاظ ہیں، ”لیکن قرآن کو صرف باوضو شخص چھوئے۔“
➑ امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ (متوفی 241ھ) نے فرمایا:
”قرآن کو صرف طاہر ہی چھوئے۔ اگر کوئی وضو کے بغیر قرآن پڑھنا چاہے (پھر بھی) اسے نہ چھوئے اور عود (لکڑی) یا کسی چیز سے صفحہ پلٹے۔“ [مسائل احمد بن حنبل برواية صالح 208/3، قم: 1667]
➒ حکم بن عتیبہ اور حماد بن ابی سلیمان رحمها اللہ نے فرمایا:
”جب قرآن مجید کپڑے (یا غلاف) میں ہو تو اسے بغیر وضو چھونے میں کوئی حرج نہیں۔“ [المصاحف لابن ابي داؤد: 759 سے وسنده حسن]
➓ شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ مجموع الفتاوی [266/21] علامہ ابن رجب رحمہ اللہ فتح و الباری [403/1] اور ابن قدامہ المقدسی المغی [202/1] کے نزدیک صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں اس مسئلے میں کہ قرآن مجید کو صرف طاہر ہی چھوئے کوئی مخالفت معروف نہیں۔
⓫ فقیہ العصر شیخ محمد بن صالح العثیمین رحمہ اللہ نے فرمایا:
”غور و فکر کے بعد مجھ پر واضح ہوا کہ ”طاہر“ سے مراد حدث اصغر (بے وضو) اور حدث اکبر (جنابت وغیرہ) سے پاک ہونا ہے۔ [شرح موطا امام مالك 20/2]
⓬ جو لوگ وضو کے بغیر قرآن مجید چھونے کے قائل ہیں ان کے نزدیک بھی افضل و بہتر یہی ہے کہ باوضو ہو کر قرآن مجید چھوا جائے۔ دیکھیے: [الفائض لابي عبدالرحمٰن الارياني ص 111] وغیرہ۔
◈ لہٰذا افضل و بہتر ہی کو ترجیح حاصل ہے اور اسی پر عمل پیرا ہونا چاہیے۔
⓭ قرآن مجید پکڑے بغیر بےوضو تلاوت قرآن جائز ہے۔
محمد بن سیرین رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ لوگوں میں (بیٹھے) تھے اور وہ قرآن پڑھ رہے تھے۔ آپ قضائے حاجت کے لیے گئے، پھر واپس آ کر قرآن مجید پڑھنے لگے، ایک شخص نے کہا: اے امیر المؤمنین! آپ بغیر وضو کے تلاوت کر رہے ہیں؟ عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس (سے منع) کا فتوی کس نے دیا ہے، کیا مسیلمہ نے؟ [موطا امام مالك: 471 وسنده منقطع، التاريخ الكبير للبخاري 1/ 437 وسنده صحيح]
⓮ حافظ عبدالمنان نور پوری رحمہ اللہ نے فرمایا:
”جنبی اور حائضہ طاہر نہیں نتیجہ ظاہر ہے کہ دونوں قرآن مجید کو چھو نہیں سکتے، جب چھو نہیں سکتے تو پکڑ بھی نہیں سکتے۔“ [احكام و مسائل 97/1]
فائدہ:
آیت: «لَّا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ» [56-الواقعة:79]
”اسے کوئی ہاتھ نہیں لگاتا مگر جو بہت پاک کیے ہوئے ہیں۔“
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ «الْمُطَهَّرُونَ» سے مراد فرشتے ہیں۔ [احكام القرآن للطحاوي 117/1، وسنده صحيح]
حافظ ابن قیم رحمہ اللہ نے فرمایا:
میں نے شیخ الاسلام (ابن تیمیہ رحمہ اللہ) سے سنا: آپ اس آیت سے یہ استدلال کرتے تھے کہ بےوضو شخص قرآن مجید نہ چھوئے۔ انہوں نے فرمایا: اس میں تنبیہ اور اشارہ ہے کہ جب قرآن آسمان پر تھا تو اسے «مطهرون» (فرشتے) ہی چھوتے تھے، اسی طرح (اب) وہ قرآن ہمارے پاس ہے تو اسے طاہر ہی چھوئے اور حدیث اس آیت سے مشتق ہے۔ [التبيان فى اقسام القرآن: 402/1]
تقریباً اسی مفہوم کی بحث علامہ ابوعبداللہ الحسین بن حسن الحلیمی (متوفی 403ھ) نے [المنها ج 228/2] میں کی ہے، نیز دیکھیے: [شعب الايمان للبيهقي: 445/3]
فضیلۃ الشیخ عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی رحمہ اللہ اس آیت کی تفسیر میں فرماتے ہیں:
”یعنی قرآن کریم کو صرف ملائکہ ہی چھوتے ہیں جن کو اللہ تعالیٰ نے تمام آفات، گناہوں اور عیوب سے پاک کیا ہے۔ جب قرآن کو پاک ہستیوں کے سوا کوئی نہیں چھوتا اور ناپاک اور شیاطین اس کو چھو نہیں سکتے تو آیت کریمہ تنبیہاً اس امر پر دلالت کرتی ہے کہ پاک شخص کے سوا کسی کے لیے قرآن کو چھوناجائز نہیں ہے۔“ [تفسير السعدي 2693/3 طبع دارالسلام]
↰ قارئین کرام! جب بےوضو قرآن مجید پکڑنا جائز نہیں، تو حالت جنابت یا ایام مخصوصہ میں کیونکر جائز ہو سکتا ہے؟ (دلائل کے لئے سنن ابي داود حدیث نمبر 229 کے فوائد و مسائل دیکھیں)۔

ماہنامہ الحديث حضرو، شمارہ 145 9