الشیخ حافظ ندیم ظہیر حفظہ اللہ
↰ قارئین کرام ! جب بےوضو قرآن مجید پکڑنا جائز نہیں (دلائل کے لئے بلوغ المرام حدیث نمبر 72 کے...
↰ قارئین کرام! جب بےوضو قرآن مجید پکڑنا جائز نہیں (دلائل کے لئے بلوغ المرام حدیث نمبر 72 کے فوائد و مسائل دیکھیں)، تو حالت جنابت یا ایام مخصوصہ میں کیونکر جائز ہو سکتا ہے؟
باقی رہی بات حالت جنابت اور ایام مخصوصہ میں تلاوت قرآن کی تو اس بارے میں اگرچہ اہل علم کی آراء مختلف ہیں، لیکن ہم جسے راجح سمجھتے ہیں وہ یہی ہے کہ باقاعدہ اہتمام سے تلاوت قرآن نہ کی جائے اور اس کی وجوہ حسب ذیل ہیں:
➊ سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے قرآن مجید پڑھنے سے کوئی چیز مانع نہ ہوتی، سوائے جنابت کے۔ [سنن أبى داود: 229، حسن]
◈ اس روایت کے بارے میں حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ نے فرمایا:
«والحق أنه من قبيل الحسن يصلح للحجة»
”یعنی حق یہی ہے کہ یہ روایت حسن کی قبیل سے ہے، حجت و استدلال کے لیے مناسب ہے۔“ [فتح الباري: 1/ 408]
مذکورہ روایت پر جو بنیا دی اعتراض کیا جاتا ہے وہ عبداللہ بن سلمہ کی صورت میں ہے:
(1) بعض نے انہیں ضعیف کہا، حالانکہ جمہور محدثین کے نزدیک یہ صدوق و حسن الحدیث راوی ہیں،
مثلاً: امام ابن خزیمہ، امام ابن الجارود، امام ابن حبان، امام حاکم، امام ابن عدی، امام شعبہ، امام بغوی، امام عجلی، امام ترمذی، امام ضیاء الدین المقدسی، امام ذہبی، امام ابن حجر اور امام محمد بن علی المقدسی وغیرہ۔
لہٰذا انہیں ضعیف قرار دینا درست نہیں۔
(2) عبداللہ بن سلمہ مختلط ہیں۔
محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ نے اس اعتراض کا ازالہ کیا ہے، چنانچہ آپ کے نزدیک جس روایت میں بعد از اختلاط سننے کی صراحت ہے وہ ثابت نہیں اور اس اختلاط کا علم چونکہ عمرو بن مرہ کے ذریعے سے ہوا ہے اور اس حدیث کے راوی بھی عمرو ہی ہیں، لہٰذا یہ دلیل ہے کہ عمرو بن مرۃ نے یہ روایت قبل از اختلاط سنی ہے۔ [فتاويٰ علميه: 1/ 202، 201]
علاوہ ازیں امام شعبہ رحمہ اللہ نے فرمایا:
«هذا ثلث رأس مالي»
یہ (حدیث) میرے سرمائے کا ایک تہائی ہے۔ [صحيح ابن خزيمة: 208]
اسی طرح آپ نے فرمایا:
«ما احدث بحديث أحسن منه .»
”یعنی میں اس حدیث سے بہتر کوئی حدیث بیان نہیں کرتا۔“ [سنن الدارقطني: 119/1، ح 423 وسنده حسن]
امام شعبہ رحمہ اللہ کے مذکورہ دونوں قول اسی پر دلالت کر رہے ہیں کہ ان کے نزدیک بھی عمرو بن مرۃ نے اختلاط سے پہلے روایت کی ہے۔
یاد رہے کہ خود امام شعبہ رحمہ اللہ مذکورہ بالا حدیث براہ راست عمرو بن مرۃ سے روایت کرنے والے ہیں۔
اس حدیث کے راوی سیدنا علی رضی اللہ عنہ ہیں اور وہ بھی اسی کے قائل تھے کہ جنبی تلاوت قرآن نہ کرے۔ آپ کے قول سے بھی مذکورہ حدیث کو تقویت ہی ملتی ہے۔ چنانچہ آپ نے فرمایا:
«اقراؤا القرآن ما لم يصب أحدكم جنابة، فإن أصابته جنابة؛ فلا ولا حرفا واحدا .»
”یعنی قرآن مجید پڑھو، جب تک جنبی نہ ہو جاؤ، پھر اگر جنابت لاحق ہو جائے تو ایک حرف (بھی) نہ پڑھو۔“ [سنن الدارقطني: 118/1، ح: 425، 419 وسنده حسن]
خود امام دارقطنی رحمہ اللہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے اثر کو ”صحیح“ قرار دیا ہے۔
ابوالغریف الہمدانی:
بعض اہل علم نے ابوالغریف پر کلام کیا ہے، لیکن قول راجح میں یہ صدوق حسن الحدیث راوی ہیں۔
امام یعقو ب بن سفیان الفسوی نے انہیں ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [المعرفة والتاريخ: 199/3]
امام دارقطنی رحمہ اللہ نے بھی ثقہ کہا ہے، نیز اس کی حدیث کو صحیح قرار دیا۔ «كما تقدم .»
امام ابن حبان رحمہ اللہ (الثقات: 299/2) اور امام عجلی رحمہ اللہ (الثقات: 1154) دونوں نے کتاب الثقات میں ذکر کیا ہے۔
حافظ ضیاء الدین المقدسی نے تصحیح حدیث کے ذریعے سے توثیق کی۔ [المختارة: 621]
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے ” صدوق“ کہا۔ [التقريب: 4286]
حافظ ہیثمی نے بھی توثیق کر رکھی ہے۔ [مجمع الزوائد: 276/1]
قارئین کرام! اس مرفوع و موقوف روایت سے یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ حالت جنابت وغیرہ میں تلاوت قرآن متحسن نہیں۔ «والله اعلم»
بعض اہل علم مطلق حدیث کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہر وقت اللہ کا ذکر کیا کرتے تھے۔“ سے استدلال کرتے ہیں، حالانکہ جب خاص حدیث ثابت ہو تو اسے عام پر فوقیت حاصل ہوتی ہے، چنانچہ شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے فرمایا:
«والدليل الخاص مقدم على العام .» ”اور خاص دلیل عام پر مقدم ہے۔“ [مجموع فتاوي: 141/31]
اسی طرح بعض حضرات ”مومن نجس نہیں ہوتا“ سے بھی استدلال کرتے ہیں، اس کا ایک جواب تو وہی ہے جو اوپر عموم و خصوص کے تحت گزرا ہے، علاوہ ازیں یہ لازم نہیں کہ جنبی یا حائضہ کو نجس قرار دے کر ہی تلاوت قرآن وغیرہ سے روکا جائے، بعض امور کی ادائیگی کے لیے خاص آداب و اطوار مقرر ہیں، اسی طرح تلاوت قرآن مجید کے لیے بھی ہیں جن کی وضاحت مذکورہ سطور میں کی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں امام مالک رحمہ اللہ کا قول بھی پیش نظر رہنا چاہیے جو شروع میں نقل کیا جا چکا ہے۔
یہاں یہ بھی ذہن نشین رہے کہ اس مسئلے میں ہم منفرد نہیں بلکہ ہمارے اسلاف میں سے ایک جماعت یہی موقف رکھتی ہے۔
امام ابن منذر رحمہ اللہ نے فرمایا:
«احتج الذين كرهوا للجنب قراءة القرآن بحديث على .»
”لیکن لوگوں(کی ایک جماعت) نے حدیث علی (رضی اللہ عنہ) سے جنبی کے لیے تلاوت قرآن کی ممانعت پر استدلال کیا ہے۔“ [الاوسط: 2/ 222]
امام رفیع بن مہران، ابوالعالیہ (متوفی 90ھ) نے حائضہ سے متعلق فرمایا:
«لا تقرأ القرآن»
”یعنی وہ قرآن مجید نہ پڑھے۔“ [سنن الدارمي: 1035 وسنده صحيح]
معروف جلیل القدر تابعی ابووائل شقیق بن سلمہ رحمہ اللہ نے فرمایا:
”جنبی اور حائضہ (اس حالت میں) قرآن نہ پڑھیں۔“ [مصنف ابن ابي شيبه: 102/1، ح: 1094 وسنده صحيح]
امام ابراہیم نخعی رحمہ اللہ بھی اسے مکروہ سمجھتے تھے۔ دیکھیے: [مصنف ابن ابي شيبة: 103/1 ح: 1103 وسنده صحيح]
امام عطاء بن ابی رباح رحمہ اللہ نے فرمایا:
«أما الحائض فلا تقرأ شيئا . . . .»
”یعنی رہی بات حائضہ کی تو وہ (قرآن میں سے) کچھ بھی نہ پڑھے۔“ [مصنف عبدالرزاق: 336/1 ح 1303 وسنده صحيح]
بعض اہل علم ایک یا دو آیتیں پڑھنے کی گنجائش (جواز) کے قائل ہیں، ممکن ہے ان کے پیش نظر وہ روایت ہو جسے امام بخاری رحمہ اللہ اپنی صحیح (قبل حدیث: 305) میں ذکر کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم انے ہرقل (بادشاہ) کی طرف بسم اللہ اور سورہ آل عمران کی آیت (64) لکھ کر بھیجی تھی۔ «والله اعلم»
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما مخصوص حصہ پڑھنے کے قائل و فائل تھے۔ ملاحظہ کیجیے: [فتاوي علميه 203/1] وغیرہ۔
تنبیہ:۔۔۔
الاوسط لابن المنذر [1/ 221] کی ایک روایت پیش کی جاتی ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما حالت جنابت میں مطلق تلاوت قرآن جائز سمجھتے تھے وہ سند کے اعتبار سے ضعیف ہے۔
عکرمہ مولیٰ ابن عباس رحمہ اللہ بھی حالت جنابت میں ایک دو آیتیں پڑھنے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه 102/1 ح: 1098 وسنده صحيح]
امام محمد بن علی الباقر رحمہ اللہ بھی جنبی و حائضہ کے لیے ایک دو آیتیں پڑھنے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبة: 102/1 ح: 10987 وسنده صحيح]
اہل علم کی مذکورہ تحصیص سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کے نزدیک بھی جنبی و حائضہ کی مطلق تلاوت قرآن درست نہیں۔
خلاصہ کلام:
مذکورہ بالا تحقیق اور ائمہ کے اقوال سے یہی واضح ہوتا ہے کہ حالت جنابت و حیض میں باقاعدہ تلاوت قرآن سے اجتناب کرنا چاہیے۔ «والله اعلم بالصواب»

ماہنامہ الحديث حضرو، شمارہ 145 12