الشیخ مبشر احمد ربانی رحمہ اللہ
آخری تشہد میں دعا سوال: کیا حالت تشہد میں کوئی دعا ضروری بھی ہے یا سب اختیاری ہیں؟...
آخری تشہد میں دعا
سوال: کیا حالت تشہد میں کوئی دعا ضروری بھی ہے یا سب اختیاری ہیں؟ کتاب و سنت کی رو سے واضع کریں۔
جواب: نماز کے آخری تشہد میں چار چیزوں سے پناہ مانگنے کا حکم دیا گیا ہے۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی آخری تشہد سے فارغ ہو تو وہ چار چیزوں سے اللہ کی پناہ پکڑے (1) جہنم کے عذاب سے (2) قبر کے عذاب سے (3) زندگی اور موت کے فتنہ سے (4) مسیح و دجال کے شر سے“۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلَاة/ باب مَا يُسْتَعَاذُ مِنْهُ فِي الصَّلاَةِ:/ فواد: 588، دارالسلام: 1324]
اس صحیح حدیث سے معلوم ہوا کہ ہر نمازی کو آخری تشہد سے فارغ ہو کر یہ دعاکرنی چاہیے:
«اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ اَعُوْذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ جَهَنَّمَ وَمِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَمِنْ فِتْنَةِ الْمَحْيَا وَالْمَمَاتِ وَمِنْ شَرِّ فِتْنَةِ الْمَسِيْحِ الدَّجَّالِ» [مسلم، كتاب المساجد 588]
اس کے بعد جو جی چاہے دعا مانگ لے جیسا کہ صحیح بخاری وغیرہ میں آپ کی حدیث ہے:
«وَلِيَتَخَيَّرْ مِنَ الدُّعَاءِ اَعْجَبَهُ اِلَيْهِ فَيَدْعُوْ» [صحيح بخاري، كتاب الأذان: باب ما يتخير من الدعاء بعد تشهد 835]
”جو دعا پسند ہو وہ مانگ لیں۔“

احکام و مسائل 195