حافظ عمران ایوب لاہوری حفظہ اللہ
«و روث» اور گوبر (نجس ہے)۔ گوبر ➊ جیسا کہ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ...
«و روث»
اور گوبر (نجس ہے)۔
گوبر
➊ جیسا کہ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قضائے حاجت کے لیے چلے تو مجھے حکم دیا کہ میں ان کے لیے تین پتھر لے کر آؤں۔ مجھے دو پتھر ملے، تیسرا نہ مل سکا تو میں (مجبوراً) گوبر کا ایک خشک ٹکڑا لے آیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں پتھر لے لیے اور گوبر کے ٹکڑے کو دور پھینک کر فرمایا: «فإنها رکس» ”یہ تو بذات خود نجس و پلید ہے۔“ [بخاري 156] ۱؎
(حنابلہ، مالکیہ) جانوروں کا گوبر اور پیشاب ان کے گوشت کے تابع ہے۔ یعنی جن کا گوشت کھایا جاتا ہے ان کا پیشاب و گوبر پاک ہے اور جن کا گوشت نہیں کھایا جاتا ان کا پیشاب و گوبر نجس ہے۔ (انہوں نے حدیث عرنیین [بخاري 233] اور بکریوں کے باڑوں میں نماز کی اجازت والی حدیث [ترمذي 348] سے استدلال کیا ہے اور تمام ماکول اللحم جانوروں کو اونٹوں اور بکریوں پر قیاس کیا ہے۔) [بداية المجتهد 77/1] ۲؎
(شافعیہ، حنفیہ) ہر جانور کا گوبر اور پیشاب مطلق طور پر نجس ہے خواہ وہ جانور ماکول اللحم ہو یا غیر ماکول اللحم۔ (انہوں نے گزشتہ حدیث «إنها ركس» [بخاري 156] اور اونٹوں کے باڑوں میں نماز کی ممانعت والی حدیث [سنن ابي داود 493] سے استدلال کیا ہے اور جانوروں کے گوبر و پیشاب کو انسان کے بول و براز پر قیاس کیا ہے)۔ [الهداية 36/1] ۳؎
(راجح) گزشتہ صحیح حدیث [بخاري 156] سے صرف گوبر کی نجاست ثابت ہوتی ہے علاوہ ازیں اصل اباحت و طہارت ہے جب تک کہ کسی چیز کی نجاست نص شرعی سے نہ ثابت ہو جائے۔
(شوکانی رحمہ اللہ) اسی کے قائل ہیں۔ [نيل الأوطار 100/1] ۴؎
------------------
۱؎ [بخاري 156، كتاب الوضوء: باب لا يستنجي بروث، ترمذي 17، نسائي 46، بيهقي 102/1، ابو عوانة 195/1، ابن حبان 1442، أبن خزيمة 86، 85 دارمي 138/1، احمد 250/2 ابن ماجة 313، شرح معاني الآثار 123/1]
۲؎ [بداية المجتهد 77/1، قوانين الأحكام الشرعية ص/ 48، كشاف القناع 220/1]
۳؎ [المغني 490/2، المبسوط 54/1، الهداية 36/1، المهذب 567/2]
۴؎ [السيل الجرار 31/1، نيل الأوطار 100/1]
* * * * * * * * * * * * * *

فقہ الحدیث، جلد اول 148