🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ عمران ایوب لاہوری حفظہ اللہ
12- مردہ انسان کے طاہر یا نجس ہونے میں اختلاف ہے۔ (احناف) انہوں نے بعض صحابہ مثلاًً حضرت ابن...
12- مردہ انسان کے طاہر یا نجس ہونے میں اختلاف ہے۔
(احناف) انہوں نے بعض صحابہ مثلاًً حضرت ابن عباس اور حضرت ابن زبیر رضی اللہ عنہم وغیرہ کے فتاوی پر عمل کرتے ہوئے مردہ انسان کو نجس قرار دیا ہے۔
(جمہور) مردہ انسان پاک ہے کیونکہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
«إِنَّ الْمُسْلِمَ لَا يَنْجُسُ»
”مسلمان نجس نہیں ہوتا۔“ [ابي داود 231] ۱؎
(راجح) مردہ آدمی نجس نہیں ہوتا کیونکہ حدیث میں ہے:
«الْمُسْلِمُ لَا يَنْجُسُ حَيًّا وَلَا مَيِّتًا»
مسلمان نہ تو زندہ حالت میں نجس ہوتا ہے اور نہ ہی مردہ حالت میں۔“ [صحیح بخاری قبل الحديث 1253] ۲؎
اور جن دلائل سے مردار کا نجس ہونا ثابت کیا جاتا ہے ان سے زیادہ سے زیادہ صرف مردار کھانے کی حرمت ثابت ہوتی ہے۔ مثلاًً:
«حُرِّمَتْ عَلَيْكُمُ الْمَيْتَةُ» [5-المائدة:3]
اور یہ ضروری نہیں جو چیز حرام ہے وہ نجس و پلید بھی ہو جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے:
«حُرِّمَتْ عَلَيْكُمْ أُمَّهَاتُكُمْ» [4-النساء:23]
”تمہاری مائیں تم پر حرام کر دی گئیں ہیں۔“ [السيل الجرار 40/1]
------------------
۱؎ [فتح القدير 72/1، الشرح الصغير 44/1، مغني المحتاج 78/1، كشاف القناع 222/1، المهذب 47/1]
۲؎ [صحيح بخاري قبل الحديث 1253، بخاري مع الفتح 127/3، المغني لابن قدامة 63/1]
* * * * * * * * * * * * * *

فقہ الحدیث، جلد اول 152