الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
فوائد و مسائل یہ روایت اگرچہ سنداً ضعیف ہے، لیکن دوسری صحیح روایات سے قضائے حاجت کے وقت ایک...
فوائد و مسائل
یہ روایت اگرچہ سنداً ضعیف ہے، لیکن دوسری صحیح روایات سے قضائے حاجت کے وقت ایک دوسرے کے سامنے اپنی شرمگاہیں کھولنے اور باہم گفتگو کرنے کی ممانعت ثابت ہوتی ہے جیسے حدیث ہے: ” مرد، مرد کی شرم گاہ اور عورت، عورت کی شرم گاہ کی طرف نہ دیکھے۔“ [صحيح مسلم، الحيض، حديث: 338] دوسری حدیث میں ہے: ” ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرا جب کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پیشاب کر رہے تھے، اس نے آپ کو سلام کیا لیکن آپ نے سلام کا جواب نہیں دیا۔ [صحيح مسلم، الحيض، حديث: 370] حالانکہ سلام کا جواب دینا ضروری ہے، اس کے باوجود آپ نے جواب نہیں دیا۔ اس سے معلوم ہوا کہ جب سلام کا جواب دینا پسند نہیں، تو دوسری باتیں کرنا کس طرح جائز ہو گا؟ غالباً اسی وجہ سے بعض علماء نے ابوداؤد کی زیربحث حدیث کو صحیح لغیرہ قرار دیا ہے۔ ملاحظہ ہو: [الموسوعة الحديثية، مسند الامام احمد، ج: 17، حديث: 11310۔ صحيح الترغيب، 1۔ 175]

سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 15