الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
فوائد و مسائل : ➊ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ عزوجل ہی کے بتانے سے ایسی خبریں...
فوائد و مسائل:
➊ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ عزوجل ہی کے بتانے سے ایسی خبریں دیا کرتے تھے۔ فرمایا: «وَما يَنطِقُ عَنِ الهَوىٰ ٭ إِن هُوَ إِلّا وَحىٌ يوحىٰ» [النجم: 4۔ 3] ” وہ اپنی خواہش سے کچھ نہیں کہتے، جو کہتے ہیں وحی ہوتی ہے ان پر نازل کردہ۔“ اس حدیث سے بعض لوگ یہ مسئلہ اخذ کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم غیب جانتے تھے، حالانکہ امور غیب کے بارے میں اصل بات یہ ہے کہ یہ اللہ تعالیٰ کا خاصہ ہیں، انہیں اللہ تعالیٰ ہی جانتا ہے، ارشاد باری تعالیٰ ہے۔ «وَعِندَهُ مَفاتِحُ الغَيبِ لا يَعلَمُها إِلّا هُوَ ۚ وَيَعلَمُ ما فِى البَرِّ وَالبَحرِ ۚ وَما تَسقُطُ مِن وَرَقَةٍ إِلّا يَعلَمُها وَلا حَبَّةٍ فى ظُلُمـٰتِ الأَرضِ وَلا رَطبٍ وَلا يابِسٍ إِلّا فى كِتـٰبٍ مُبينٍ» [الانعام: 59] ” اور اسی کے پاس غیب کی کنجیاں ہین جن کو اس کے سوا کوئی نہیں جانتا اور اسے جنگلوں اور دریاؤں کی سب چیزوں کا علم ہے اور کوئی پتا نہیں جھڑتا مگر وہ اس کو جانتا ہے اور زمین کے اندھیروں میں کوئی دانہ اور کوئی ہری یا سوکھی چیز نہیں مگر کتاب روشن میں (لکھی ہوئی) ہے۔“ اور فرمایا: «قُل لا يَعلَمُ مَن فِى السَّمـٰوٰتِ وَالأَرضِ الغَيبَ إِلَّا اللَّهُ ۚ وَما يَشعُرونَ أَيّانَ يُبعَثونَ» [النمل: 27۔ 65] ” اے پیغمبر! کہہ دیجیے کہ جو لوگ آسمانوں اور زمین میں ہیں اللہ کے سوا غیب کی باتیں نہیں جانتے اور وہ یہ بھی نہیں جانتے کہ وہ کب (زندہ کر کے) اٹھائے جائیں گے۔“ البتہ اللہ تعالیٰ اپنے رسولوں میں سے جس کو چاہتا ہے، غیب کی بات پر مطلع فرما دیتا ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: «عـٰلِمُ الغَيبِ فَلا يُظهِرُ عَلىٰ غَيبِهِ أَحَدًا» ٭ «إِلّا مَنِ ارتَضىٰ مِن رَسولٍ فَإِنَّهُ يَسلُكُ مِن بَينِ يَدَيهِ وَمِن خَلفِهِ رَصَدًا» [الجن: 72۔ 26، 27] ” (وہی) غیب کی بات جاننے والا ہے اور کسی پر اپنے غیب کو ظاہر نہیں کرتا، ہاں جس پیغمبر کو پسند فرمائے تو اس کو غیب کی باتیں بتا دیتا ہے اور اس کے آگے اور پیچھے نگہبان مقرر کر دیتا ہے۔“ اور فرمایا: «قُل ما كُنتُ بِدعًا مِنَ الرُّسُلِ وَما أَدرى ما يُفعَلُ بى وَلا بِكُم ۖ إِن أَتَّبِعُ إِلّا ما يوحىٰ إِلَىَّ وَما أَنا۠ إِلّا نَذيرٌ مُبينٌ» [الاحقاف: 46، 9] ” کہہ دیجیے کہ میں کوئی انوکھا رسول نہیں آیا اور میں نہیں جانتا کہ میرے ساتھ کیا سلوک کیا جائے گا اور تمہارے ساتھ کیا سلوک کیا جائے گا؟ میں تو اسی کی پیروی کرتا ہوں جو مجھ پر وحی آتی ہے اور میرا کام تو صاف صاف (کھلم کھلا) ڈرانا ہے۔“
➋ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے مروی مشہور حدیث میں ہے کہ جب حضرت جبریل نے نبی علیہ السلام سے قیامت کے بارے میں پوچھا: تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «ما المسؤل عنها باعلم من السائل» [صحيح البخاري الايمان، باب سؤال جبريل النبى صلى الله عليه وسلم عن الايمان۔۔۔۔۔۔۔ حديث: 50، صحيح مسلم، الايمان، حديث: 8] ” اس کے بارے میں مسؤل کو سائل سے زیادہ علم نہیں ہے۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جبریل علیہ السلام کو قیامت کی چند نشانیوں کے بارے میں ضرور بتلایا اس سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو بس اتنا علم غیب تھا جتنا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو معلوم کروا دیا تھا، اسی کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بوقت ضرورت بتایا، غیب کے باقی امور جن کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے آپ کو نہیں بتایا، ان کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو علم نہ تھا۔ پیشاب سے طہارت حاصل نہ کرنا، یا اس کے چھینٹوں سے نہ بچنا، یا پردہ نہ کرنا یعنی برسرعام پیشاب پاخانہ کرنے کے لیے بیٹھ جانا عذاب قبر کا باعث ہے۔
➌ چغل خوری کو بھی عام سی بات نہیں سمجھنا چاہیے بلکہ یہ بھی بہت بڑا گناہ اور عذاب قبر کا باعث ہے۔
➍ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا قبروں اور چھڑیاں رکھنے کا عمل آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہی سے مخصوص ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد صحابہ میں سے کسی نے بھی یہ عمل نہیں کیا، اب جو لوگ کرتے ہیں ایک بدعت کے مرتکب ہوتے ہیں۔

سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 20