🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
206 لغوی تشریح : «يَتَبَاهَى » ایک دوسرے پر فخر کریں گے ۔ «فِي اَلْمَسَاجِدِ» یعنی مسجدوں کی عمارتوں...
206 لغوی تشریح:
«يَتَبَاهَى» ‏‏‏‏ ایک دوسرے پر فخر کریں گے۔ «فِي اَلْمَسَاجِدِ» یعنی مسجدوں کی عمارتوں کے بلند و بالا اور عالی شان ہونے میں، ان کی زیبائش و تزئین اور خوبصورتی میں، یا اس سے مراد یہ ہے کہ مسجدوں میں بیٹھ کر اپنے معاملات پر فخر کریں گے، ان کا احترام نہیں کریں گے بلکہ اس مقام پر جہاں نماز، تلاوت قرآن، ذکر الٰہی وغیرہ ہونا چاہیے تھا وہاں فخر اور تکبر جیسے قبیح کام کا ارتکاب کریں گے۔
فائدہ:
قیامت کے قریب ایک زمانہ ایسا آئے گا کہ لوگ مسجدیں تعمیر کریں گے اور انہیں خوب نقش و نگار اور بیل بوٹوں سے آراستہ کریں گے، پھر باہمی مقابلہ کریں گے کہ ہماری مسجد فلاں کی مسجد سے خوبصورت اور بہترین بنی ہوئی ہے، مگر آباد نہ ہوں گی، نمازیوں سے خالی ہوں گی اور تعمیر کرنے والوں کی بےحسی اور عدم توجہ کا نوحہ کر رہی ہوں گی۔
بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 206