الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
207 لغوی تشریح : «مَا أُمِرْتُ» اس میں «ما» نافیہ اور « أُمِرْتُ» صیغہ مجہول ہے ۔ «بِتَشْيِيدِ اَلْمَسَاجِدِ»...
207 لغوی تشریح:
«مَا أُمِرْتُ» اس میں «ما» نافیہ اور «أُمِرْتُ» صیغہ مجہول ہے۔
«بِتَشْيِيدِ اَلْمَسَاجِدِ» چونا گچ کرنا، آرائش کرنا اور نقش نگاری کرنا۔
فوائد و مسائل:
➊ مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے، تاہم اس میں جو بات بیان ہوئی ہے وہ صحیح ہے کیونکہ یہ مسئلہ دیگر صحیح احادیث سے ثابت ہے غالباً انہیں شواہد کی بنا پر شیخ البانی رحمہ اللہ نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔
➋ اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ مساجد کو نقش و نگار اور بیل بوٹوں سے مزین کرنا منع ہے۔ اور یہ کام غیر مستحسن اور غیر ممدوح ہے
➌ مسجدوں کو ذکر الہٰی اور خالص عبادت سے آباد کرنے کا حکم ہے۔ تزئین و آرائش سے توجہ الی اللہ میں فرق آ جاتا ہے۔
➍ مسجد کی عمارت سے مقصود تو عبادت گاہ کی علامت ہے۔ گرمی سردی اور بارش وغیرہ سے تحفظ اور بچاؤ ہے۔ مساجد کی آرائش اور نقش و نگاری بادشاہوں کا طریقہ ہے۔ ولید بن عبدالملک پہلا شخص ہے جس نے مسجد نبوی میں نقش و نگاہ کرائے ورنہ عہد رسالت مآب اور خلافت راشدہ میں کہیں دور دور تک بھی اس کے نشانات نہیں ملتے۔ علمائے حق کو مجبوراً خاموشی اور سکوت اختیار کرنا پڑا۔

بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 207