🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
208 لغوی تشریح : «عُرِضَتْ » صیغہ غائب مجمول ہے۔ ظاہر کئے گئے ، سامنے لائے گئے ۔ «أُجُورُ...
208 لغوی تشریح: «عُرِضَتْ» ‏‏‏‏ صیغہ غائب مجمول ہے۔ ظاہر کئے گئے، سامنے لائے گئے۔
«أُجُورُ أُمَّتِي» یہ «عُرِضَتْ» ‏‏‏‏ کا نائب فاعل ہے۔ میری امت کے نامہ اعمال۔
«عَلَيَّ» ”یا“ پر تشدید ہے۔ حرف «جرعلى» کی ”یا“ کو یائے متکلم میں مدغم کر دیا گیا ہے۔
«اَلْقَذَاةُ» ‏‏‏‏ ”قاف“ پر فتحہ اور ”ذال“ مخفف ہے۔ تنکا وغیرہ، جو مشرو ب میں گر جاتا ہے یا آنکھ میں پڑ جاتا ہے یا گھروں کے اندر عموماً پڑا ہوتا ہے۔
«وَاسْتَغْرَبَهُ» اسے غریب کہا ہے۔

فوائد و مسائل:
➊ اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ معمولی سے معمولی کام بھی اجر و ثواب سے خالی نہیں۔
➋ مساجد کی صفائی اور پاکیزگی کی اسلام نے بہت تاکید کی ہے۔ تنکا بھی مسجد میں رہنے نہ دیا جائے۔ جو شخص اتنا سا معمولی کام کرتا ہے (تنکا اٹھا کر باہر پھینک دیتا ہے) تو اس پر بھی اسے ضرور اجر ملے گا۔
➌ امام ترمذی رحمہ اللہ نے اس کو غریب اس وجہ سے کہا ہے کہ اس کی سند میں مطلب بن عبداللہ راوی ہے جو حضرت انس رضی اللہ عنہ کے واسطے سے روایت کرتا ہے، حالانکہ مطلب نے حضرت انس رضی اللہ عنہ بلکہ کسی بھی صحابی سے سماع نہیں کیا۔ بہرحال دوسری صحیح روایات سے مسجد کی صفائی ستھرائی کی فضیلت ثابت ہے جیسے کہ ایک صحابیہ نے مسجد کی صفائی کو اپنا معمول بنایا ہوا تھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی قبر پر جا کر اس کا جنازہ پڑھا تھا۔ [صحيح بخاري/الصلاة: ح 458]
بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 208