🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
209 فوائد و مسائل : ➊ حدیث میں جن نوافل کے پڑھنے کا حکم ہے انھیں «تحية المسجد» کہتے...
209 فوائد و مسائل:
➊ حدیث میں جن نوافل کے پڑھنے کا حکم ہے انھیں «تحية المسجد» کہتے ہیں۔
➋ بعض علماء کے نزدیک یہ واجب ہیں جبکہ جمہور علماء انہیں مستحب کہتے ہیں۔
➌ حدیث کے ظاہر الفاظ کو سامنے رکھتے ہوئے بعض علماء نے ان نوافل کو مکروہ اوقات میں پڑھنے کی بھی اجازت دی ہے لیکن بعض علماء اوقات ممنوعہ میں ممنوع کہتے ہیں۔
➍ اس سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ خطیب منبر پر خطبہ دے رہا ہو تب بھی مسجد میں داخل ہونے والا دو رکعت پڑھ کر بیٹھے۔
بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 209