الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
581 لغوی تشریح : «وَالرَّاجِحُ وَقْفُهُ» راجح بات یہ ہے کہ یہ روایت موقوف ہے اور یہ حضرت جابر...
581 لغوی تشریح:
«وَالرَّاجِحُ وَقْفُهُ» راجح بات یہ ہے کہ یہ روایت موقوف ہے اور یہ حضرت جابر رضی اللہ عنہ کا قول ہے۔ انہی سے ایک بدو نے سوال کیا اور انہوں نے اسے یہ جواب دیا۔ اور یہ ایسا مسئلہ ہے جس میں اجتہاد کی گنجائش ہے۔ [سبل السلام]
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف اس کی نسبت راوی کا وہم ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اس کی سند بھی ضعیف اور ناقابل استدلال ہے جس کی تفصیل تحفتہ الاحوذی (ج2، ص113) میں دیکھی جا سکتی ہے۔
«مِنْ وَجْهٍ آخَرَ ضِعِفٍ» ایک اور ضعیف سند سے مروی ہے کیونکہ وہ عبداللہ بن لہیعہ عن عطاء عن جابر کی سند سے مروی ہے، اور ابن لہیعہ اس میں کمزور ہے۔ امام ابن عدی رحمہ اللہ نے کہا ہے کہ یہ عطاء سے غیر محفوظ ہے۔ امام دارقطنی رحمہ اللہ نے یہی روایت حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً بیان کی ہے مگر اس میں اسماعیل بن مسلم المکی ضعیف ہے اور ابن سیرین کا حضرت زید رضی اللہ عنہ سے سماع بھی نہیں ہے۔ اور امام بیہقی رحمہ اللہ نے اسے ایک اور سند سے ابن سیرین سے موقوف روایت کیا ہے اس کی سند پہلی سے زیادہ صحیح ہے۔ [سبل السلام]
عمرے کے متعلق دلائل کے اختلاف کی وجہ سے اس کے وجوب اور عدم وجوب کے بارے میں اختلاف ہے۔ راجح بات یہی ہے کہ یہ واجب ہے۔ حضرت عمر، حضرت عبداللہ بن عمر، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہم، امام شافعی، امام احمد اور امام بخاری رحمها اللہ وغیرہ اس کے قائل ہیں۔

بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 581