🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
585 لغوی تشریح : «جُهَيْنَة» ”جیم“ پر پیش اور ”ہا“ پر زبر ہے ۔ (تصغیر کے ساتھ) ایک مشہور قبیلے...
585 لغوی تشریح:
«جُهَيْنَة» ”جیم“ پر پیش اور ”ہا“ پر زبر ہے۔ (تصغیر کے ساتھ) ایک مشہور قبیلے کا نام ہے۔ اکثر کا خیال ہے کہ یہ قحطان کی اولاد میں حمیر کی ایک شاخ ہے۔ اور بعض نے کہا ہے کہ اس کا تعلق معد بن عدنان سے ہے۔
«حُجَّ» ی امر مخاطب کا صیغہ واحد مونث ہے۔ اور یہ دلیل ہے کہ میت کی طرف سے حج بدل جائز ہے۔
«دَيْن» ”دال“ پر زبر ہے، یعنی قرض۔ اسے آپ نے مثال کے انداز میں اس لیے بیان فرمایا کہ اس کی اہمیت اجاگر ہو جائے اور دل میں اچھی طرح بیٹھ جائے۔
بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 585