الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
588 لغوی تشریح : «شُبْرُمَة» ”شین“ اور ”را“ پر پیش اور ان کے مابین ”با“ ساکن ہے ۔ «أؤ قَرِيْبٌ...
588 لغوی تشریح:
«شُبْرُمَة» ”شین“ اور ”را“ پر پیش اور ان کے مابین ”با“ ساکن ہے۔
«أؤ قَرِيْبٌ لِي» یہ روای کا شک ہے کہ اس نے بھائی کہا یا یہ کہا کہ وہ میرا قریبی ہے۔
فوائد و مسائل:
➊ مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے جبکہ دیگر محققین نے اسے صحیح قرار دیا ہے اور اس کی بابت سیر حاصل بحث کی ہے۔ محققین کی اس تفصیلی گفتگو سے تصیح حدیث والی رائے ہی اقرب الی الصواب معلوم ہوتی ہے۔ «والله اعلم»
مزید تفصیل کے لیے دیکھیے: [ارواء الغليل للالباني، رقم: 994 وصحيح ابن حبان موارد الضمان بتحقيق حسين سليم اسد داراني، حديث: 962، وسنن ابن ماجه بتحقيق الدكتور بشار عواد، رقم: 2903]
➋ حج بدل جائز ہے۔
➌ حج بدل کے لیے یہ شرط ہے کہ حج کرنے والا پہلے اپنا حج کر چکا ہو۔
➍ حج بدل کرنے والا جس کی طرف سے حج کر رہا ہے احرام باندھتے وقت اسی کی طرف سے نیت کرے اور لبیک پکارتے وقت نام بھی اسی کا لے۔
➎ عمرے کا بھی یہی حکم ہے۔

بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 588