الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
603 لغوی تشریح : «حُمَلْتُ» صیغۂ مجہول ہے ، یعنی مجھے اٹھا کر لایا گیا ۔ «الْقَمْلُ» ”قاف“ پر زبر...
603 لغوی تشریح:
«حُمَلْتُ» صیغۂ مجہول ہے، یعنی مجھے اٹھا کر لایا گیا۔
«الْقَمْلُ» ”قاف“ پر زبر اور ”میم“ ساکن ہے۔ چھوٹے چھوٹے حشرات جنہیں جویٔں کہتے ہیں۔
«يَتَناثَرُ» یعنی کثرت کی وجہ سے وہ سر سے میرے منہ پر گر رہی تھیں اور حضرت کعب رضی اللہ عنہ انہیں مارتے نہیں تھے کیونکہ وہ محرم تھے۔
«مَا كُنْتُ أُرٰي» ، «أُرٰي» کے ”ہمزہ“ پر پیش ہے۔ صیغۂ مجہول ہے یعنی مجھے گمان نہ تھا۔
«الْوَجَعَ» تکلیف۔
«مَاأَرٰي» ”ہمزہ“ پر زبر۔ رؤیت بصری سے مشتق ہے، یعنی جو میں دیکھ رہا ہوں۔
«أَتَجِدُ شَاة» یعنی حضرت کعب رضی اللہ عنہ کی یہ حالت دیکھ کر آپ نے انہیں سر منڈوانے کا حکم دیا اور اس کے کفارے کے طور پر ایک بکری ذبح کرنے یا تین دن روزے رکھنے کا یا چھ مساکین کو کھانا کھلانے کا حکم دیا۔ ان تینوں میں سے کوئی کام بھی کیا جا سکتا یے کیونکہ آپ نے اختیار دیا تھا۔
راویٔ حدیث:
حضرت کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ، عجرہ میں ”عین“ پر پیش اور ”جیم“ ساکن ہے۔ یہ جلیل القدر صحابی قبیلہ ”بلي“ سے تعلق رکھتے تھے جو انصار کا حلیف تھا، کوفہ چلے گئے تھے۔ بلآخر مدینہ طیبہ میں 51 ھجری میں 75 سال کی عمر میں وفات پائی۔

بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 603