🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
605 لغوی تشریح : «حَرَّمَ مَكَّةَ» یہ تحریم سے ہے ، یعنی اسے حرم بنایا ۔ اور مدینہ طیبہ...
605 لغوی تشریح:
«حَرَّمَ مَكَّةَ» یہ تحریم سے ہے، یعنی اسے حرم بنایا۔ اور مدینہ طیبہ کی تحریم کا مفہوم یہ ہے کہ اس میں شکار کرنا، اس کے درخت کاٹنا اور وہاں بدعات کا ارتکاب کرنا حرام ہے۔

فائدہ:
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ مکہ مکرمہ کی طرح مدینہ طیبہ بھی حرم ہے اور ”حضرت ابراہیم علیہ السلام نے مکہ کو حرم قرار دیا“ کا مفہوم یہ ہے کہ ان کی دعا کی وجہ سے اسے حرمت دی گئی کیونکہ ایک روایت میں ہے: «اَنَّ مَكَّةَ حَرَّمَهَا ﷲ» یعنی ”اللہ نے مکہ کو حرام قرار دیا ہے۔“ [صحيح بخاري، العلم، حديث: 104]
بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 605