🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
620 لغوی تشریح : «في الثقل» «الثقل» کی ”ثا“ اور ”قاف“ دونوں پر فتحہ ہے ۔ سامان مسافر ۔...
620 لغوی تشریح: «في الثقل» «الثقل» کی ”ثا“ اور ”قاف“ دونوں پر فتحہ ہے۔ سامان مسافر۔
«الضعفة» ”ضاد“، عین اور ”فا“، پر فتحہ ہے۔ ضعیف کی جمع ہے۔ اس سے مراد خواتین، بچے اور خادم وغیرہ ہیں۔
«من جمع» مزدلفہ سے منیٰ کی طرف جانے کے لیے۔
«بليل» رات کے وقت۔

فوائد و مسائل:
➊ یہ حدیث اس بات کی دلیل ہے کہ کمزور حضرات کے لئے مزدلفہ میں پوری رات گزارے بغیر ہی منیٰ کی جانب روانگی کی رخصت ہے اور باقی لوگوں کے لئے مزدلفہ سے نماز فجر سے پہلے واپس روانہ ہونا جائز نہیں۔
➋ طیبی کی رائے یہ ہے کہ کمزور ضعیف حضرات کو ہجوم کی زحمت اور تکلیف سے بچنے کی غرض سے پہلے بھیج دینا مستحب ہے۔
بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 620