الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
631لغوی تشریح : «وقف فى حجة الوداع» دسویں ذی الحجہ کو زوال آفتاب کے بعد آپ صلی اللہ علیہ...
631لغوی تشریح:
«وقف فى حجة الوداع» دسویں ذی الحجہ کو زوال آفتاب کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی سواری پر جمرہ کے پاس خطاب فرمانے کے لیے کھڑے ہوئے۔
«لم اشعر» «اشعر» میں ”عین“ پر ضمہ ہے۔ یعنی مجھے اس کا علم نہیں ہوا۔ میں سمجھ نہ سکا۔
«قدم ولا اخر» یہ دونوں باب تفعیل سے مجہول کے صیغے ہیں۔ یاد رہے کہ قربانی کے روز حجاج کرام کے ذمے چار کام بالترتیب انجام دینے ہوتے ہیں۔ پہلا کام جمرہ عقبہ کو کنکریاں مارنا، دوسرا قربانی کرنا، تیسرا سر منڈانا یا بال کٹوانا اور چوتھا طواف افاضہ۔ علماء کا اس پر تو اتفاق و اجماع ہے کہ یہ ترتیب شرعی طور پر مطلوب و مقصود ہے لیکن ان کے درمیان بعض معمولات کے آگے پیچھے ہونے کے جواز میں اختلاف ہے۔ اسے طرح یہ ترتیب آگے پیچھے ہونے پر وجوب دم میں بھی اختلاف ہے اور اس حدیث سے ان حضرات کی تائید ہوتی ہے جو تقدیم و تاخیر کے جواز کے قائل ہیں اور دم کے بھی قائل نہیں ہیں۔

بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 631