الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
638لغوی تشریح : «يوم الرءُوس» اس میں سب کا اتفاق ہے کہ «يوم الرووس» سے ذوالحجہ کی گیارہ تاریخ...
638لغوی تشریح:
«يوم الرءُوس» اس میں سب کا اتفاق ہے کہ «يوم الرووس» سے ذوالحجہ کی گیارہ تاریخ مراد ہے۔ اس کا نام ”یوم الرووس“ اس لیے رکھا گیا ہے کہ اس روز کثرت سے قربانی کی جانوروں کے سر ا کٹھے ہو جاتے ہیں۔
«اوسط ايام التشريق» سبل السلام میں ہے کہ «اوسط» کی لفظ میں دو احتمال ہیں: ہو سکتا ہے کہ ”اوسط“ بمعنی افضل ہو اور یہ بھی مراد ہو سکتا ہے کہ یہ چونکہ طرفین (دس ذوالحجہ اور بارہ ذوالحجہ) کے درمیان میں واقع ہے، اس لئے یہ ”اوسط“ ہے اور اس قول کے مطابق یوم النحر ایام تشریق میں شامل ہے، مگر تقریباً تمام علماء کی رائے یہ ہے کہ ایام تشریق سے مراد قربانی کے دن کو چھوڑ کر تین دن ہیں، کیونکہ وہاں لوگ ان تین ایام میں قربانی کے گوشت کو خشک کرنے کے لیے دھوپ میں رکھتے تھے اور گوشت خشک کرنے کے لیے دھوپ میں رکھنے کو عربی زبان میں ”تشریق“ کہتے ہیں، اس لیے ان ایام کا نام ایام تشریق ہے۔
راوئ حدیث:
حضرت سراء بنت نبہاں رضی اللہ عنہا، «سراء» کے ”سین“ پر فتحہ ”را“ پر فتحہ و تشدید اور آخر میں الف ممدودہ ہے۔ «نبهان» کے ”نون“ پر فتحہ اور ”فا“ ساکن ہے۔ قبیلہ غنو سے تھیں۔ ربیعہ عبدالرحمٰن نے ان سے روایت بیان کی ہے۔

بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 638