الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
646لغوی تشریح : « شاكيه» بیمار ۔ «محلي » ”میم“ پر فتحہ اور ”حا“ کے نیچے کسرہ ہے ،...
646لغوی تشریح:
«شاكيه» بیمار۔
«محلي» ”میم“ پر فتحہ اور ”حا“ کے نیچے کسرہ ہے، یعنی حج سے خروج کا مکان اور احرام کھول کر میرے حلال ہو جانے کی جگہ۔ مقصود اس سے وقت اور مقام دونوں کا بیان ہے۔ اور یہ ظرف زمان اور ظرف مکان دونوں کے معنی دے رہا ہے۔
«حبستني» صیغئہ مخاطب، یعنی ”اے اللہ! جہاں تو مجھے روک لے گا۔“ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ احرام میں شرط لگانا صحیح ہے۔ شرط لگانے والے کو جب کوئی مانع پیش ہو جائے تو محصر کی طرح اس پر قربانی وغیرہ کرنا لازم نہیں۔
وضاحت:
حضرت ضباعہ بنت زبیر رضی اللہ عنہما، ان کی کنیت ام حکیم ہے۔ ضباعہ کے '”ضاد“ پر ضمہ ہے۔ نسب نامہ ضباعہ بنت زبیر بن عبدالمطلب بن ہاشم بن عبد مناف ہے۔ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی چچازاد بہن ہیں۔ مقداد بن اسود رضی اللہ عنہ کی اہلیہ تھیں اور ان کے دو بچے عبداللہ اور کریمہ تھے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی خلافت میں فوت ہوئیں۔

بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 646