الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
647لغوی تشریح : «كسرا» صیغہ مجہول ۔ «او عرج» ”عین“ اور ”را“ دونوں پر فتحہ ہے ۔ پاؤں میں...
647لغوی تشریح:
«كسرا» صیغہ مجہول۔
«او عرج» ”عین“ اور ”را“ دونوں پر فتحہ ہے۔ پاؤں میں ایسی چوٹ آنا جو پیدائشی نہ ہو۔ جب پیدائشی چوٹ ہو تو اس صورت میں «عرج» ، یعنی ”را“ کے کسرہ سے پڑھا جاتا ہے۔
«فقد حلّ» یعنی اس کے لیے احرام ترک کر دینا جائز ہے۔ اس کے بعد وہ اپنے وطن اور گھر کی طرف لوٹ سکتا ہے۔
«و عليه الحج من قابل» آئندہ سال حج کی قضائی دے گا جبکہ یہ فرض حج ہو لیکن اگر حج نفلی ہو تو پھر کچھ بھی نہیں۔ اس سلسلے میں علامہ یمانی کے کلام کا خلاصہ یہ ہے کہ مذکورہ بالا تینوں احادیث سے معلوم ہوا کہ محرم، احرام سے تین امور کی وجہ سے نکل سکتا ہے:
➊ احصار کی وجہ سے۔ یہ احصار خواہ کسی بھی مانع کی وجہ سے پیدا ہوا ہو۔
➋ اس نے شرط کر لی ہو۔
➌ کسی حادثے کی وجہ سے کوئی ہڈی ٹوٹ گئی یا وہ لنگڑا ہو گیا ہو۔
رہا وہ شخص جس کا حج احصار کے علاوہ کسی دوسری وجہ سے فوت ہو ا ہو۔ اس کے بارے میں ایک قول یہ ہے کہ حج اور عمرے کے لیے جو احرام باندھا تھا اس سے حلال ہو جائے۔ حضرت عمر اور زید بن ثابت رضی اللہ عنہما سے اسی طرح مروی ہے۔ اور ایک قول یہ ہے کہ عمرے کے لیے تلبیہ کہے گا اور ازسر نو دوبارہ احرام باندھے گا، پھر جس کا حج فوت ہو جائے اس کے لیے دم دینے میں اختلاف ہے۔ ظاہر بات یہی ہے کہ دم دینا، قربانی کرنا واجب نہیں ہے۔
راوئ حدیث:
حضرت عکرمہ رحمہ الله، عکرمہ میں ”عین“ کے نیچے کسرہ ”کاف“ ساکن اور ”را“ کے نیچے کسرہ ہے۔ ابوعبداللہ کنیت ہے۔ مدینہ کے رہنے والے تھے اور عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے غلام تھے۔ بربر قبیلے سے تھے۔ بڑے علماء میں کا ان کا شمار ہوتا ہے۔ فقہائے مکہ میں سے تھے۔ تابعین کے درمیانے طبقے میں شامل ہیں۔ 107 ہجری میں 80 سال کی عمر پا کر فوت ہوئے۔ بعض نے سن وفات میں اختلاف کیا ہے۔
وضاحت:
حضرت حجاج بن عمرو انصاری رضی اللہ عنہ، ان کا پورا نام حجاج بن عمرو بن غزیہ انصاری مازنی مدنی ہے۔ شرف صحابیت سے سر فراز ہیں۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ جنگ صفین میں شامل ہوئے۔ ان سے دو احادیث مروی ہیں۔

بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 647