الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
تخریج: «أخرجه مسلم، المساجد، باب صفة الجلوس في الصلاة، حديث:580.»© تشریح : 1. اس حدیث میں ہے: «عَقَدَ ثلَاَثًا...
تخریج:
«أخرجه مسلم، المساجد، باب صفة الجلوس في الصلاة، حديث:580.» تشریح:
1. اس حدیث میں ہے: «عَقَدَ ثلَاَثًا وَّخَمْسِینَ» تشہد میں بیٹھے ہوئے جب اشارہ فرماتے تو اپنے انگوٹھے کو پاس والی انگلی کی جڑ میں رکھتے اور باقی انگلیوں کو بند رکھتے۔
اسی طرح ہمیں کرنا چاہیے‘ تاکہ سنت پر عمل ہو جائے۔
2. تشہد میں انگشت شہادت سے اشارے پر سب ائمہ متفق ہیں۔
ملا علی قاری مشہور حنفی عالم نے رفع سبابہ پر دو مستقل رسالے لکھے ہیں جن میں صحیح احادیث لا کر ثابت کیا ہے کہ رفع سبابہ مسنون ہے اور خلاصۂ کیدانی وغیرہ میں جو اسے حرام لکھا گیا ہے اس کی بڑی سخت تردید کی ہے جو قابل مطالعہ ہے۔
فقہ حنفی کی مشہور کتب در مختار‘ شامی اور شرح وقایہ وغیرہ میں بھی اسی طرح ہے۔
«أخرجه مسلم، المساجد، باب صفة الجلوس في الصلاة، حديث:580.»
1. اس حدیث میں ہے: «عَقَدَ ثلَاَثًا وَّخَمْسِینَ» تشہد میں بیٹھے ہوئے جب اشارہ فرماتے تو اپنے انگوٹھے کو پاس والی انگلی کی جڑ میں رکھتے اور باقی انگلیوں کو بند رکھتے۔
اسی طرح ہمیں کرنا چاہیے‘ تاکہ سنت پر عمل ہو جائے۔
2. تشہد میں انگشت شہادت سے اشارے پر سب ائمہ متفق ہیں۔
ملا علی قاری مشہور حنفی عالم نے رفع سبابہ پر دو مستقل رسالے لکھے ہیں جن میں صحیح احادیث لا کر ثابت کیا ہے کہ رفع سبابہ مسنون ہے اور خلاصۂ کیدانی وغیرہ میں جو اسے حرام لکھا گیا ہے اس کی بڑی سخت تردید کی ہے جو قابل مطالعہ ہے۔
فقہ حنفی کی مشہور کتب در مختار‘ شامی اور شرح وقایہ وغیرہ میں بھی اسی طرح ہے۔
بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 246