🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
تخریج: «أخرجه مسلم، المساجد، باب السهو في الصلاة، حديث:571.»© تشریح : 1. نماز میں بھول لاحق ہونے والا واقعہ...
تخریج:
«أخرجه مسلم، المساجد، باب السهو في الصلاة، حديث:571.»
تشریح:
1. نماز میں بھول لاحق ہونے والا واقعہ وہی ہے جس میں ذوالیدین نے دریافت کیا تھا کہ کیا نماز کم ہوگئی ہے یا آپ بھول گئے ہیں؟ 2. ذوالیدین والا واقعہ صحیحین اور سنن کی تمام کتب میں مذکور ہے۔
3. کسی کتاب میں مروی حدیث میں سجود سہو کے بعد تشہد کا کہیں ذکر نہیں بلکہ صحیح مسلم میں خود حضرت عمران کی اسی روایت میں تشہد کا ذکر نہیں ہے‘ اس لیے صحیح یہ ہے کہ ترمذی کی اس روایت میں تشہد کا لفظ شاذ ہے جیسا کہ امام بیہقی اور شیخ البانی رحمہما اللہ وغیرہ نے کہا۔
دیکھیے: (صحیح مسلم‘ المساجد‘ حدیث:۵۷۴)
بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 264