الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
تخریج: «أخرجه أبوداود، الصلاة، باب الرجل يصلي وحده خلف الصف، حديث:682، والترمذي، الصلاة، حديث: 230، وأحمد: 4 /228، وابن...
تخریج:
«أخرجه أبوداود، الصلاة، باب الرجل يصلي وحده خلف الصف، حديث:682، والترمذي، الصلاة، حديث: 230، وأحمد: 4 /228، وابن حبان (الموارد): 2 /104، 105، حديث: 405 وحديث طلق أخرجه ابن حبان (الموارد): 2 /98، حديث:401، والزيادة في حديث وابصة أخرجها الطبراني في الكبير:22 /145، 146، حديث:394 وسنده ضعيف جدًا، فيه السري بن إسماعيل وهو متروك.» تشریح:
1. اس مسئلے میں اختلاف ہے کہ صف کے پیچھے منفرد (اکیلے) آدمی کی نماز درست ہے یا نہیں؟ امام احمد رحمہ اللہ اور بعض دیگر اہل علم کے نزدیک صف کے پیچھے اکیلے آدمی کی نماز نہیں ہوتی۔
دلیل اس کی یہی حدیث ہے کہ جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسے آدمی کو دوبارہ نماز پڑھنے کا حکم فرمایا۔
اور بعض کہتے ہیں کہ ایسے شخص کی نماز ہو جاتی ہے۔
اس آدمی کو تو آپ نے بطور تنبیہ نماز دوبارہ پڑھنے کی تلقین فرمائی تھی۔
2. اس بارے میں صحیح احادیث سے جو معلوم ہوتا ہے وہ یہ ہے کہ اگلی صف کو مکمل اور پورا کیا جائے، اگر پہلی صف میں جگہ نہ ہو تو پچھلی صف میں اکیلے ہی پڑھ لی جائے کیونکہ درمیان میں سے آدمی کو کھینچ کر اپنے ساتھ ملانے کی صورت میں پہلی صف میں خلا پیدا ہو جائے گا جسے پر کرنے کے لیے نمازیوں کو حرکت کرنا پڑے گی اور ایک کنارے سے آدمی کو کھینچ کر لائے گا تو نماز کی حالت میں اتنا چلنا بہتر معلوم نہیں ہوتا‘ چنانچہ بہتر یہی ہے کہ وہ اکیلا ہی پڑھ لے۔
ائمہ میں سے امام مالک ‘ امام ابوحنیفہ اور امام شافعی رحمہم اللہ کی یہی رائے ہے اور شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے بھی اسی کو ترجیح دی ہے۔
3.طبرانی وغیرہ میں جو پہلی صف سے آدمی کھینچنے کا حکم ہے وہ روایت سنداً ضعیف ہے۔
بہرحال صف کے پیچھے منفرد آدمی کی نماز اس وقت باطل ہو گی کہ جب وہ پہلی صف میں جگہ ہونے کے باوجود تنہا دوسری صف میں نماز پڑھے گا۔
پہلی صف مکمل ہونے اور اس میں جگہ نہ ہونے کی صورت میں تنہا آدمی کی دوسری صف میں نماز درست ہو گی۔
ھذا ماعندي واللّٰہ أعلم بالصواب۔
راویٔ حدیث:
«حضرت وابصہ بن معبد رضی اللہ عنہ» معبد میں ”میم“ کے نیچے کسرہ‘ ”عین“ ساکن اور ”با“ پر فتحہ ہے۔
ان کی کنیت ابوقرصافہ ہے۔
انصار کے قبیلہ ٔاسد بن خزیمہ سے تھے۔
قرصافہ میں ”قاف“ کے نیچے کسرہ اور ”را“ ساکن ہے۔
۹ ہجری میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں نمائندہ کی حیثیت سے حاضر ہوئے۔
کوفہ میں فروکش ہوئے۔
بعد ازاں حیرہ کی طرف چلے گئے۔
۹۰ ہجری کے قریب رقہ میں وفات پائی۔
«أخرجه أبوداود، الصلاة، باب الرجل يصلي وحده خلف الصف، حديث:682، والترمذي، الصلاة، حديث: 230، وأحمد: 4 /228، وابن حبان (الموارد): 2 /104، 105، حديث: 405 وحديث طلق أخرجه ابن حبان (الموارد): 2 /98، حديث:401، والزيادة في حديث وابصة أخرجها الطبراني في الكبير:22 /145، 146، حديث:394 وسنده ضعيف جدًا، فيه السري بن إسماعيل وهو متروك.»
1. اس مسئلے میں اختلاف ہے کہ صف کے پیچھے منفرد (اکیلے) آدمی کی نماز درست ہے یا نہیں؟ امام احمد رحمہ اللہ اور بعض دیگر اہل علم کے نزدیک صف کے پیچھے اکیلے آدمی کی نماز نہیں ہوتی۔
دلیل اس کی یہی حدیث ہے کہ جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسے آدمی کو دوبارہ نماز پڑھنے کا حکم فرمایا۔
اور بعض کہتے ہیں کہ ایسے شخص کی نماز ہو جاتی ہے۔
اس آدمی کو تو آپ نے بطور تنبیہ نماز دوبارہ پڑھنے کی تلقین فرمائی تھی۔
2. اس بارے میں صحیح احادیث سے جو معلوم ہوتا ہے وہ یہ ہے کہ اگلی صف کو مکمل اور پورا کیا جائے، اگر پہلی صف میں جگہ نہ ہو تو پچھلی صف میں اکیلے ہی پڑھ لی جائے کیونکہ درمیان میں سے آدمی کو کھینچ کر اپنے ساتھ ملانے کی صورت میں پہلی صف میں خلا پیدا ہو جائے گا جسے پر کرنے کے لیے نمازیوں کو حرکت کرنا پڑے گی اور ایک کنارے سے آدمی کو کھینچ کر لائے گا تو نماز کی حالت میں اتنا چلنا بہتر معلوم نہیں ہوتا‘ چنانچہ بہتر یہی ہے کہ وہ اکیلا ہی پڑھ لے۔
ائمہ میں سے امام مالک ‘ امام ابوحنیفہ اور امام شافعی رحمہم اللہ کی یہی رائے ہے اور شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے بھی اسی کو ترجیح دی ہے۔
3.طبرانی وغیرہ میں جو پہلی صف سے آدمی کھینچنے کا حکم ہے وہ روایت سنداً ضعیف ہے۔
بہرحال صف کے پیچھے منفرد آدمی کی نماز اس وقت باطل ہو گی کہ جب وہ پہلی صف میں جگہ ہونے کے باوجود تنہا دوسری صف میں نماز پڑھے گا۔
پہلی صف مکمل ہونے اور اس میں جگہ نہ ہونے کی صورت میں تنہا آدمی کی دوسری صف میں نماز درست ہو گی۔
ھذا ماعندي واللّٰہ أعلم بالصواب۔
«حضرت وابصہ بن معبد رضی اللہ عنہ» معبد میں ”میم“ کے نیچے کسرہ‘ ”عین“ ساکن اور ”با“ پر فتحہ ہے۔
ان کی کنیت ابوقرصافہ ہے۔
انصار کے قبیلہ ٔاسد بن خزیمہ سے تھے۔
قرصافہ میں ”قاف“ کے نیچے کسرہ اور ”را“ ساکن ہے۔
۹ ہجری میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں نمائندہ کی حیثیت سے حاضر ہوئے۔
کوفہ میں فروکش ہوئے۔
بعد ازاں حیرہ کی طرف چلے گئے۔
۹۰ ہجری کے قریب رقہ میں وفات پائی۔
بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 334