🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
تخریج: «أخرجه ابن حبان (الإحسان):7 /587، حديث:5946 (الموارد)، حديث:1166، والحاكم:3 /637، وللحديث شواهد.»© تشریح : علامہ ’’الیمانی‘‘ بیان کرتے...
تخریج:
«أخرجه ابن حبان (الإحسان):7 /587، حديث:5946 (الموارد)، حديث:1166، والحاكم:3 /637، وللحديث شواهد.»
تشریح:
علامہ ”الیمانی“ بیان کرتے ہیں کہ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی سابقہ حدیث کے بعد یہ حدیث ذکر کر کے دراصل اس طرف اشارہ کیا ہے کہ اس میں ممانعت تنزیہی ہے جیسا کہ امام شافعی رحمہ اللہ کا آخری قول ہے‘ مگر اس تاویل کی ضرورت تو تب ہے جب دونوں احادیث میں جمع و تطبیق مشکل ہو‘ حالانکہ یہاں تطبیق ظاہر ہے کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث خاص ہے اور یہ حدیث عام ہے۔
جس طرح زکاۃ وصول کرنے اور بعض دیگر مالی معاملات میں زبردستی جائز ہے اسی طرح یہاں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث پر عمل بھی ہمسائے کی (بلاوجہ) ناراضی کے باوجود جائز ہے۔
(سبل السلام)
بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 737