🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
تخریج: «أخرجه البخاري، الإجارة، باب ما يعطي في الرقية علي أحياء العرب بفاتحة الكتاب، قبل حديث:2276.»© تشریح : اس...
تخریج:
«أخرجه البخاري، الإجارة، باب ما يعطي في الرقية علي أحياء العرب بفاتحة الكتاب، قبل حديث:2276.»
تشریح:
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ قرآن مجید کی تعلیم اور کتابت و طباعت وغیرہ کا معاوضہ لینا جائز ہے۔
امام شافعی‘ امام مالک اور امام اسحاق رحمہم اللہ کی یہی رائے ہے‘ البتہ امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کے نزدیک تعلیم قرآن کی تنخواہ لینا ناجائز ہے‘ تاہم اگر کوئی آدمی کسی سے طے کیے بغیر تعلیم حاصل کرتا ہے اور اپنی مرضی سے استاد کی مالی امداد کرتا ہے تو اسے کسی نے ناجائز نہیں کہا۔
مزید تفصیل کے لیے دیکھیے: (فتح الباري:۴ /۵۷۱- ۵۷۳)
بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 773