🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
تخریج: «أخرجه البخاري، الأيمان والنذور، باب من مات وعليه نذر، حديث:6698، ومسلم، النذر، باب لأمر بقضاء النذر، حديث:1638.»© تشریح...
تخریج:
«أخرجه البخاري، الأيمان والنذور، باب من مات وعليه نذر، حديث:6698، ومسلم، النذر، باب لأمر بقضاء النذر، حديث:1638.»
تشریح:
1. بعض روایات میں ہے کہ یہ غلام آزاد کرنے کی نذر تھی۔
اس کے علاوہ اور بھی اقوال ہیں۔
2.بہرحال اس حدیث سے ثابت ہوا کہ حقوق واجبہ کو پورا کرنا میت کے وارثوں کی ذمہ داری ہے اور اس کے لیے میت کی طرف سے اسے پورا کرنے کی وصیت ضروری نہیں‘ ورثاء کو ازخود ہی اپنی ذمہ داری کا احساس ہونا چاہیے۔
3. ورثاء میں اولاد بالخصوص اسے پورا کرنے کی زیادہ ذمہ دار ہے۔
وضاحت: «حضرت سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ» ‏‏‏‏ قبیلۂخزرج کے سردار تھے۔
تمام غزوات میں انصار کا جھنڈا ان کے ہاتھ میں ہوتا تھا۔
سخی سردار تھے۔
عربی لکھنا جانتے تھے۔
تیراکی اور تیر اندازی کے ماہر تھے‘ اسی لیے انھیں کامل (ہر فن مولا) کہا جاتا تھا۔
کثرت سے صدقہ و خیرات کرنے والے تھے۔
حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کی بیعت کیے بغیر مدینہ سے نکل گئے تھے۔
انھیں جنات نے دمشق کے علاقہ حوران میں ۱۴ ‘ ۱۵ یا ۱۶ ہجری میں قتل کر دیا تھا۔
بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 1183