🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
تخریج: «أخرجه مسلم، البر والصلة، باب تحريم الظلم، حديث:2577.»© تشریح : 1.یہ حدیث قدسی ہے۔ حدیث قدسی وہ ہوتی...
تخریج:
«أخرجه مسلم، البر والصلة، باب تحريم الظلم، حديث:2577.»
تشریح:
1.یہ حدیث قدسی ہے۔
حدیث قدسی وہ ہوتی ہے جس کا معنی و مفہوم اللہ رب العزت کی طرف سے ہو اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اپنے الفاظ میں بیان فرمایا ہو لیکن اس میں اللہ تعالیٰ کی طرف نسبت موجود ہو۔
2.اس حدیث کی رو سے ظالم کے لیے کسی قسم کی رو رعایت نہیں۔
اور اسلوب بیان یہ ہے کہ جب میں ظلم نہیں کرتا تو تم بھی باہم ایک دوسرے پر ظلم سے باز آجاؤ۔
ظلم عقلاً و نقلاً برا عمل ہے جس کے بارے میں فیصلہ یہ ہے: ﴿ وَ قَدْ خَابَ مَنْ حَمَلَ ظُلْمًا ﴾ (طٰہٰ۲۰:۱۱۱) ”اور یقینا ظلم کرنے والا خائب و خاسر ہوگیا۔
“ اس لیے ظالم کی دنیا ہے نہ آخرت، وہ خسارے ہی خسارے میں رہے گا۔
بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 1290