🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
تخریج: «أخرجه مسلم، البر والصلة، باب تحريم ظلم المسلم...، حديث:2564.»© تشریح : 1. اچھے مسلم معاشرے کے افراد میں...
تخریج:
«أخرجه مسلم، البر والصلة، باب تحريم ظلم المسلم...، حديث:2564.»
تشریح:
1. اچھے مسلم معاشرے کے افراد میں کس طرح باہمی برتاؤ اور رہن سہن ہونا چاہیے‘ اس حدیث میں اس کی بابت جامع بیان ہے۔
2. اس میں حسد جیسی مہلک بیماری سے بچنے کی تلقین کی گئی ہے۔
3.معاشی اعتبار سے ایک سودے کی قیمت صرف مالک کو فائدہ پہنچانے کی غرض سے بڑھانا بھی اچھے اخلاق کا مظاہرہ نہیں ہے کیونکہ خریدار بھی تو اس کا مسلمان بھائی ہے‘ اسے نقصان پہنچانا کہاں کی شرافت ہے؟ 4. بغض نہ رکھا کرو کیونکہ اس سے باہمی محبت میں بڑا فرق واقع ہوتا ہے۔
5. ایک دوسرے پر زیادتی‘ سرکشی اور ظلم نہ کرو بلکہ آپس میں بھائی بھائی بن کر رہو۔
ایک دوسرے کے خیر خواہ بنو‘ کوئی کسی کو ضرر و نقصان نہ پہنچائے اور نہ ایک دوسرے کے عیب تلاش کرے‘ نہ کسی کو حقیر جانے اور نہ خود ہی کو بڑا سمجھے کیونکہ اپنے آپ کو بڑا سمجھنا اور دوسرے بھائی کو حقیر سمجھنا تکبر ہے جو انتہائی خطرناک بیماری ہے۔
6. ہر مسلمان پر خواہ چھوٹا ہو یا بڑا‘ امیر ہو یا غریب‘ دوسرے مسلمان کا خون‘ مال اور عزت حرام ہے۔
کوئی کسی کی جان ‘مال اور عزت سے مت کھیلے۔
بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 1292