🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) اس حدیث سے امام نسائی رحمہ اللہ نے استدلال کیا ہے کہ قبرستان میں جوتوں سمیت چلنا...
اردو حاشہ:
(1) اس حدیث سے امام نسائی رحمہ اللہ نے استدلال کیا ہے کہ قبرستان میں جوتوں سمیت چلنا جائز ہے لیکن یہ استدلال قوی نہیں۔ تفصیل کے لیے دیکھیے، حدیث: 2050 کا فائدہ۔
(2) ”سن رہا ہوتا ہے۔“ اس سے بعض اہل علم نے سماع موتیٰ پر استدلال کیا ہے۔ دیگر اہل علم قرآن مجید کی صریح آیت: ﴿ إِنَّ اللَّهَ يُسْمِعُ مَنْ يَشَاءُ وَمَا أَنْتَ بِمُسْمِعٍ مَنْ فِي الْقُبُورِ﴾ (فاطر: 22:35) ”یقینا اللہ تعالیٰ جس کو چاہتا ہے سنا دیتا ہے، اور آپ ان کو نہیں سنا سکتے جو قبروں میں ہیں۔“ سے استدلال کرتے ہیں کہ فوت شدگان نہیں سنتے مگر یہ کہ اللہ تعالیٰ کوئی خاص چیز سنا دے۔ اس طرح ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿إِنَّكَ لا تُسْمِعُ الْمَوْتَى﴾ (النمل: 8:27) ”یقینا آپ مردوں کو سنا نہیں سکتے۔“ غرض وہ اس قسم کی احادیث کو خصوصی حالت پر محمول کرتے ہیں اور یہی مسلک زیادہ محتاط اور تمام آیات و احادیث کے موافق ہے۔ واللہ أعلم۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 2051