🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) اس روایت میں عذاب قبر سے مراد دوسرے معنیٰ ہیں، یعنی گناہوں کے سلسلے میں پہنچنے والا...
اردو حاشہ:
(1) اس روایت میں عذاب قبر سے مراد دوسرے معنیٰ ہیں، یعنی گناہوں کے سلسلے میں پہنچنے والا عذاب۔
(2) ”خوشی ہوئی“ کہ یہ مدفون شخص مسلمان نہیں تھا۔ مسلمان کو عذاب ہونے سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تکلیف ہوتی۔ خوشی ہونے سے مراد تکلیف کا نہ ہونا اور فکر مندی کا ختم ہونا ہے، ورنہ نبیٔ کریم و رؤف و رحیم صلی اللہ علیہ وسلم کو عذاب پر کیسے خوشی ہوسکتی ہے؟
(3) ”دفن نہیں کرو گے“ عذاب قبر کے ڈر سے معلوم ہوتا ہے کہ دفن سے پہلے عذاب قبر شروع نہیں ہوتا، البتہ جو لوگ دفن نہیں کرتے، ان کا عذاب مرتے ہی شروع ہو جاتا ہے۔ اور ان کی قبر سے مراد وہ ٹھکانا ہے جو ان کے جسم یا روح کو مرنے کے بعد دنیا و آخرت (برزخ) میں ملتا ہے۔ واللہ علیم قدیر۔ (عذاب قبر کی تفصیل کے لیے دیکھیے، حدیث: 2052)
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 2060