🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: ابن اسحاق نے یہاں محمد بن مسلم زہری سے بیان کیا اور کہا: [وَذَکَرَ مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ عَنْ...
اردو حاشہ:
ابن اسحاق نے یہاں محمد بن مسلم زہری سے بیان کیا اور کہا: [وَذَکَرَ مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ عَنْ اُوَیْسِ بْنِ اَبِیْ اُوَیْسٍ عَنْ اَنَسِ بْنِ مَالك] اور باقی تمام حفاظ کی مخالفت کی ہے، حالانکہ باقی تمام حفاظت [عِنِ الزُّھْرِیي عَن ابْنِ اَبِي اَنَسٍ عَنْ اَبِیْه عَنْ اَبِی ہُرَیْرَة] کہتے ہیں۔ ان میں عقیل بن خالد، صالح بن کیسان، شعیب بن ابی حمزہ اور یونس بن یزید ایلی ہیں۔ ان سب نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث بتائی ہے۔ ابن اسحاق مدلس ہیں، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے سند میں وذکر محمد بن مسلم کہہ کر روایت بیان کی ہے جو کسی تدلیس کی غماز ہے اور اسی وجہ سے مذکورہ خطا کا صدور ہوا۔ مزید دیکھئے (ذخیرة العقبیٰ شرح سنن النسائي: 20/ 260)
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 2105