الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
فوائد و مسائل : ➊ پاؤں میں پہنا جانے والا لفافہ اگر سوتی یا اونی ہو تو اسے «جَورَب»،...
فوائد و مسائل:
➊ پاؤں میں پہنا جانے والا لفافہ اگر سوتی یا اونی ہو تو اسے «جَورَب» ، اس کے نیچے چمڑا لگا ہو تو «مُنَعّل» اوپر نیچے دونوں طرف چمڑا ہو تو «مُجَلّد» اور اگر سارا ہی چمڑا ہو تو اسے «خُف» کہتے ہیں۔
➋ بقول شیخ البانی رحمہ اللہ کے یہ روایت سنداًًَ صحیح ہے۔ نیز دیگر صحیح روایات سے بھی جرابوں اور نعلین (موزوں اور جوتوں) پر مسح کرنا ثابت ہے۔ دیکھیے: [المسح على الجوربين عربي ازعلامه الشام جمال الدين قاسمي اور مسنون نماز، از حافظ صلاح الدين يوسف حفظه الله]
➌ علامہ احمد محمد شاکر رحمہ اللہ سنن ترمذی کی شرح میں فرماتے ہیں کہ حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے وضو اور مسح اور بعض نے جرابوں پر مسح کرنا نقل کیا ہے۔ اور ان میں کوئی تضاد و خلاف نہیں ہے، کیونکہ یہ متعدد احادیث ہیں اور مختلف مواقع کے بیانات ہیں۔ اور ان کی معیت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ پانچ سال تک رہی ہے اور عین معقول ہے کہ آپ نے وضو کے بارے میں مختلف مواقع کے مشاہدات پیش فرمائے ہوں تو بعض راویوں نے کچھ سنا اور دوسروں نے کچھ اور۔
➍ امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے ان صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے نام شمار کر دیے ہیں جو جرابوں پر مسح کیا کرتے تھے اور ان میں جرابوں کا کوئی وصف یعنی چمڑا لگا ہونا یا موٹا ہونا مذکور نہیں ہے۔ ”اور اصل یہی ہے کہ جراب پر مسح صحیح ہے۔“ علامہ دولابی رحمہ اللہ نے کتاب الاسماء والکنی [1؍181] میں جناب ازرق بن قیس رحمہ اللہ (تابعی) سے نقل کیا ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ ان کا وضو ٹوٹ گیا تو انہوں نے (تجدید وضو میں) اپنا چہرہ دھویا، ہاتھ دھوئے اور اپنی ”اون کی جرابوں“، مسح کیا۔ میں نے کہا: آپ ان پر بھی مسح کرتے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: ” یہ «خُفّان» ہیں یعنی موزے ہی ہیں اگرچہ اون کے ہیں۔“ اور اس کی سند جید ہے۔ امام ترمذی رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے صالح بن محمد ترمذی سے سنا، و ہ کہتے تھے کہ میں نے ابومقاتل سمرقندی سے سنا، وہ کہتے ہیں کہ میں امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کے ہاں حاضر ہوا وہ مرض وفات میں تھے، انہوں نے پانی منگوایا اور وضو کیا، جرابیں پہن رکھی تھیں، تو اپنی جرابوں پر مسح کیا اور کہا: میں نے آج ایسا کام کیا ہے جو پہلے نہ کرتا تھا۔ میں نے غیر منقل جرابوں پر مسح کیا ہے، (یعنی ان پر چمڑا نہیں لگا ہوا تھا۔) تفصیل کے لیے دیکھیے: [تعليق جامع تر مذي ازعلامه احمدمحمد شاكر، باب ماجاء فى المسح على الجوربين والنعلين، 1؍ 167۔ 169]
➎ ایسی جرابیں اور موزے جو پرانے ہو جائیں یا پھٹ جائیں اور ان میں سور اخ ہو جائیں، جنہیں پہننے میں انسان عرفاً و عادتاً عیب محسوس نہیں کرتا ان پر مسح کرنا جائز ہے۔ امام سفیان ثوری رحمہ اللہ سے منقول ہے کہ مہاجرین اور انصار کے موزے پھٹنے سے محفوظ نہ رہتے تھے، اگر اس میں کوئی رکاوٹ ہوتی تو اس کا ذکر ہوتا اور ممانعت آ جاتی۔ [فقه السنه، سيد سابق]

سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 159