🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) ”مشکوک دن“ سے مراد شعبان کا تیسواں دن ہے کیونکہ اس کے بارے میں دونوں امکان ہوتے...
اردو حاشہ:
(1) ”مشکوک دن“ سے مراد شعبان کا تیسواں دن ہے کیونکہ اس کے بارے میں دونوں امکان ہوتے ہیں، شعبان کی تیسویں ہو یا رمضان المبارک کی یکم، خصوصاً جب چاند کا امکان تھا لیکن مطلع ابر آلود تھا، چاند نظر نہ آ سکا۔
(2) ”چاند نظر نہ آئے“ بادل، غبار یا دھواں وغیرہ کی وجہ سے۔
(3) ”دو شخص گواہی دیں۔“ دو شخص تب ضروری ہیں جب مطلع بالکل صاف ہو کیونکہ ایسی صورت میں زیادہ اشخاص کے دیکھنے کا امکان ہوتا ہے، البتہ اگر مطلع ابر آلود ہو تو ایک شخص کی گواہی بھی کافی ہے جیسا کہ پیچھے حدیث میں بیان ہوا، کیونکہ ایسی صورت میں عموماً نظر آنے کا امکان نہیں ہوتا، ایک آدھ کو نظر آنا بھی غنیمت ہوتا ہے، اس طرح احادیث میں تطبیق ہو جائے گی اور تطبیق ہی بہتر ہوتی ہے، البتہ عید کے لیے دو گواہ ضروری ہیں۔ واللہ أعلم
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 2118