الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: یہ ہدایت شعبان کے آخری دنوں کے لیے ہے تاکہ نفل روزے فرض روزوں سے متصل نہ ہو...
اردو حاشہ:
یہ ہدایت شعبان کے آخری دنوں کے لیے ہے تاکہ نفل روزے فرض روزوں سے متصل نہ ہو جائیں، امتیاز رہے اور رمضان المبارک کی اہمیت اجاگر ہو، نیز شک والے دن (30 شعبان) کا روزہ نہ رکھا جا سکے۔ ”خاص دن کا روزہ رکھتا رہا ہو“ اس کے ممانعت کے دن میں آجانے کی صورت یہ ہے کہ مثلاً: کوئی شخص ہر سوموار کو روزہ رکھتا ہو اور سوموار آخر شعبان کو آجائے جو مشکوک ہو کہ 30 شعبان ہے یا یکم رمضان، تو اپنی سابقہ عادت کے مطابق اس دن روزہ رکھ سکتا ہے۔

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 2174