الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) سفر سے واپس تشریف لائیں۔ رسول اللہﷺ عموماً دن چڑھے مدینہ منورہ میں داخل ہوتے تھے اور...
اردو حاشہ:
(1) سفر سے واپس تشریف لائیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عموماً دن چڑھے مدینہ منورہ میں داخل ہوتے تھے اور سب سے پہلے مسجد میں تشریف لاتے اور دو رکعت پڑھتے تھے، چاہے اسے نماز ضحیٰ کہہ لیں (وقت کی رعایت سے) یا تحیۃ المسجد (موقع کی مناسبت سے)۔
(2) حضرت عائشہؓ کے جواب سے معلوم ہوتا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نماز ضحیٰ نہیں پڑھتے تھے، لیکن یہ جواب ان کے اپنے علم کے مطابق ہے۔ جن لوگوں نے آپ کو نماز ضحیٰ پڑھتے دیکھا، انہوں نے اس کو ثابت کیا ہے، لہٰذا ان کی بات کا اعتبار کیا جائے گا۔ ویسے بھی نماز ضحیٰ کی فضیلت متعدد قولی احادیث سے ثابت ہے، اس لیے نماز ضحی کے استحباب میں کوئی شک نہیں۔ (صحیح البخاري، التهجد، حدیث: 1176۔ 1178، وصحیح مسلم، صلاة المسافرین، حدیث: 720 722) نہ پڑھنے سے استحباب کی نفی نہیں ہوتی۔ اس مسئلے کی مزید تفصیل کے لیے دیکھئے: (ذخیرة العقبی شرح سنن النسائي: 21/ 23-26)

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 2187