🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) امام نسائی رحمہ اللہ نے مذکورہ حدیث انس کو بھی مذکورہ باب کے تحت ہی ذکر فرما...
اردو حاشہ:
(1) امام نسائی رحمہ اللہ نے مذکورہ حدیث انس کو بھی مذکورہ باب کے تحت ہی ذکر فرما دیا، حالانکہ اس پر الگ سے عنوان قائم کرنا زیادہ مناسب تھا جیسا کہ دیگر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے مروی احادیث کے اسنادی اختلافات کے بیان میں کرتے ہیں۔ دیکھئے: (ذخیرۃ العقبیٰ شرح سنن النسائی: 21/ 172، 173)
(2) حاملہ اور دودھ پلانے والی عورت کو اگر بچے کے نقصان کا اندیشہ ہو تو وہ روزہ چھوڑ سکتی ہے، بعد میں قضا ادا کرے یا بعض نے کہا ہے کہ فدیہ دے دے، یہی کافی ہے۔ بعض کہتے ہیں قضا کی ضرورت ہے نہ فدیہ کی، گویا کہ حقیقتاً معافی ہے، مگر جمہور اہل علم کے نزدیک پہلی بات ہی صحیح ہے کہ بعد میں قضا ادا کرنی ہوگی۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 2276