الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: حاملہ اور مرضعہ کو اگر مشقت محسوس ہو یا اپنے بچے کا خطرہ ہو تو انہیں روزہ چھوڑنے...
اردو حاشہ:
حاملہ اور مرضعہ کو اگر مشقت محسوس ہو یا اپنے بچے کا خطرہ ہو تو انہیں روزہ چھوڑنے اور اس کی جگہ کفارہ دینے کی رخصت ہے۔ اگرچہ اس مسئلے میں اختلاف ہے لیکن یہ موقف راجح ہے۔ ابن عباس اور ابن عمر دونوں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا یہی فتویٰ ہے اور سند بھی صحیح ہے۔ دیکھئے (سنن الدارقطني: 2/ 207، مع التعلیق المغني، مزید دیکھیے: سبل السلام مع تعلیق الألباني: 2/ 453) روایت کا صحیح مفہوم سمجھنے کے لیے دیکھئے احادیث: 2269، 2276۔

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 2317