الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: ”آپ نے مجھے بھلا بھیجا۔“ روایات میں مختلف الفاظ ہیں: کسی میں ہے کہ آپ نے مجھے پیغام...
اردو حاشہ:
”آپ نے مجھے بھلا بھیجا۔“ روایات میں مختلف الفاظ ہیں: کسی میں ہے کہ آپ نے مجھے پیغام بھیجا، میں گیا۔ کسی میں ہے کہ آپ میرے پاس تشریف لائے۔ کسی میں ہے کہ مجھے میرے والد نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے کر گئے۔ تطبیق یوں ممکن ہے کہ ان کے والد محترم کے کہنے پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انھیں ساتھ لانے کو کہا، نیز کسی اور کے ذریعے سے آنے کا پیغام بھی بھیج دیا، پھر باپ بیٹا دونوں آپ کے پاس آئے۔ آپ نے مختصر سی بات کی، پھر ان کے گھر جا کر تفصیلی بات چیت کی کیونکہ علیحدگی میں کوئی جھجک نہیں ہوتی۔

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 2403