🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) ”صلاۃ ضحی۔“ چاشت کی نفل نماز تاکہ انسان کے دن کی ابتدا نماز سے ہو۔ (2) ”وتر...
اردو حاشہ:
(1) ”صلاۃ ضحی۔“ چاشت کی نفل نماز تاکہ انسان کے دن کی ابتدا نماز سے ہو۔
(2) ”وتر پڑھ کر سوؤں۔“ تاکہ وتر محفوظ ہو جائیں۔ فجر سے پہلے اٹھنا یقینی نہیں ہوتا خصوصاً نوجوان طالب علم کے لیے۔
(3) ”تین روزے۔“ تاکہ ہمیشہ روزہ رکھنے کا ثواب مل سکے۔ کمزوری بھی نہ ہو اور اخلاقی و روحانی اور جسمانی کمال بھی حاصل ہو۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 2406