حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
تحقیق الحدیث یہ حدیث صحیح ہے اور اس کی سند بالکل صحیح ہے۔ اسے ابن حبان [الاحسان : 13]...
تحقیق الحدیث
یہ حدیث صحیح ہے اور اس کی سند بالکل صحیح ہے۔
اسے ابن حبان [الاحسان: 13] نے صحیح، حاکم [1؍108] نے صحیح بخاری و صحیح مسلم کی شرط پر صحیح قرار دیا ہے اور ذہبی نے حاکم کی موافقت کی ہے۔
یہ حدیث درج بالا کتابوں کے علاوہ درج ذیل کتب حدیث میں بھی موجود ہے:
● مسند الشافعی [1؍17، دوسرا نسخه ص151 ح727]
●کتاب الامام للشافعی [7؍15، وسنده صحيح، 7؍289]
● السنن الکبریٰ للبیہقی [7؍76]
●مسند الحمیدی [551]
◄ اس حدیث کے بنیادی راویوں کا مختصر تذکرہ درج ذیل ہے:
① ابورافع القبطی مولیٰ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مشہور صحابی ہیں، انہوں نے یہ حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کی ہے۔ رضی اللہ عنہ
② عبیداللہ بن ابی رافع المدنی رحمہ اللہ، سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے کاتب اور ثقہ تھے۔ دیکھئے: [تقريب التهذيب 4288]
انہوں نے یہ حدیث اپنے والد سے بیان کی ہے۔
③ سالم بن ابی امیہ، ابوالنضر مولیٰ عمر بن عبیداللہ التیمی المدنی رحمہ اللہ ثقہ ثبت تھے اور مرسل روایتیں بیان کرتے تھے۔ دیکھئے: [تقريب التهذيب 2169]
تنبیہ:
مرسل روایتیں بیان کرنا جرح نہیں ہے بلکہ ثقہ راوی کی مرسل روایت مردود اور متصل صحیح روایت مقبول ہوتی ہے۔ سالم نے یہ روایت عبیداللہ بن ابی رافع سے متصل سند کے ساتھ بیان کی ہے، لہٰذا یہ روایت مرسل نہیں ہے۔
④ سالم ابوالنضر سے یہ حدیث سفیان بن عیینہ المکی رحمہ اللہ نے بیان کی ہے جو مشہور ثقہ مدلس تھے اور انہوں نے سماع کی تصریح کر دی ہے۔
⑤ اسے سفیان بن عیینہ سے امام شافعی اور امام حمیدی وغیرہما نے بیان کیا ہے۔
خلاصہ التحقیق:
یہ روایت بالکل صحیح ہے۔
فقه الحدیث:
➊ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث حجت ہے۔
➋ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت فرض ہے۔
➌ منکرین حدیث وہ لوگ ہیں جنہیں دربار رسالت سے ناپسندیدہ قرار دے کر دھتکار دیا گیا ہے۔
➍ یہ حدیث دلائل نبوت میں سے ہے کیونکہ اس میں پیش گوئی ہے کہ امت محمدیہ میں ایسے لوگ پیدا ہو جائیں گے جو حدیث کا انکار کریں گے۔
➎ عصر حاضر کے مشہور ثقہ محدث مولانا محمد رفیق اثری حفظہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ:
”الاستاذ العالی رحمہ اللہ (مولانا سلطان محمود صاحب محدث جلالپوری رحمہ اللہ/زع) کا بیان ہے کہ مولانا اسماعیل (بن ابراہیم بن عبداللہ چکڑالوی/) نے بتایا کہ ایک بار وہ اپنے والد مولانا ابراہیم کے ساتھ لاہور گئے جہاں ان کا والد عبداللہ چکڑالوی منکر حدیث اپنے دوست ریشم کے تاجر محمد چٹو کے ہاں مقیم تھا جس کا گھر جامع مسجد اہل حدیث چینیاں والی (رنگ محل لاہور) کے قریب تھا۔ وہاں پہنچے تو دیکھا کہ مولوی عبداللہ ایک تخت پر لیٹا ہوا ہے۔ مولانا ابراہیم نے اس سے مطالبہ کیا کہ میری جائداد کا حصہ مجھے دیں اس سے محروم نہ کریں (یاد رہے اس کی مسلکی ہمنوائی نہ کرنے پر عبداللہ چکڑالوی نے انھیں عاق قرار دے کر جائداد سے محروم کر دیا تھا۔ اثری) کیوں کہ حدیث میں ہے: «من قطع ميراث وارثه قطع الله ميراثه من الجنة يوم القيامة» [مشكوٰة] عبداللہ چکڑالوی نے جواب دیا کہ میں حدیث کو نہیں مانتا اگر قرآن مجید میں کسی جگہ ہو تو دکھاؤ۔ مولانا ابراہیم نے کہا: کبھی کبھی مجھے شبہ ہوتا تھا کہ شاید وہ (ابراہیم کے والد) حق پر ہوں لیکن آج یقین ہو گیا کہ میں حق پر ہوں اور میرا والد غلط راستے پر چل نکلا ہے، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک پیش گوئی جو آپ نے تیرہ سو سال پہلے فرمائی تھی ہوبہو میرے سامنے سچ ثابت ہو رہی تھی، اور پھر یہ حدیثیں پیش کیں:
◄۔۔۔۔ ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں کوئی ایسا نہ ہو کہ میرا حکم جو میں نے دیا میری نہی اسے پہنچے اور وہ اپنے تخت پر تکیہ لگائے ہوئے (اسے) کہے: میں نہیں جانتا، جو اللہ کی کتاب میں ہے ہم اس کی اتباع کریں گے۔ [رواه أحمد و ابوداود والترمذي وابن ماجه والبيهقي]
◄۔۔۔۔۔۔ مقدام رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے قرآن اور اس کی مثل دیا گیا ہے، سنو! قریب ہے کہ ایک آدمی پیٹ بھرا تخت پر بیٹھا ہو گا، کہے گا: اس قرآن ہی کو اپناؤ، جو اس میں حلال ہے اسے حلال جانو اور جو اس میں حرام ہے اسے حرام سمجھو، حالانکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جن چیزوں کو حرام (و حلال) قرار دیا ہے اسی طرح ہے گویا اللہ نے حرام و حلال قرار دیا ہے۔ [رواه ابوداود والدارمي]
◄ مولانا ابراہیم یہ منظر دیکھ کر اور احادیث سنا کر باپ کے مال سے لاتعلق ہو کر واپس چلے گئے۔“ [كتاب: مولانا سلطان محمود محدث جلالپوري تصنيف مولانا محمد رفيق اثري ص67، 68 وسنده صحيح]
◄ معلوم ہوا کہ سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ والی درج بالا حدیث اور سیدنا مقدام بن معدی کرب رضی اللہ عنہ کی آنے والی حدیث دونوں حدیثیں عبداللہ چکڑالوی پر فٹ ہوئیں اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیش گوئی حرف بحرف صحیح ثابت ہوئی۔ چکڑالوی کے بارے میں مزید تفصیل کے لئے دیکھئے: [مقدمه دوام حديث جلد اول ص 35، 34]
تنبیہ ① : عبداللہ چکڑالوی کے بیٹے مولانا ابراہیم صاحب اہل حدیث تھے اور ان کے بیٹے مولانا اسماعیل صاحب بھی اہل حدیث تھے۔ رحمہ اللہ علیہما
تنبیہ ②: قطع میراث اور فرار من میراث الوارث والی روایت مختلف ضعیف سندوں کے ساتھ سنن سعید بن منصور [ج1 ص96 ح285، 286] وغیرہ میں موجود ہے۔ یہ روایت اپنی تمام سندوں کے ساتھ ضعیف ہی ہے۔

اضواء المصابیح فی تحقیق مشکاۃ المصابیح 162