🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) ”رونے لگا۔“ کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا تین دفعہ قسم کھانا موقع کی اہمیت کو...
اردو حاشہ:
(1) ”رونے لگا۔“ کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا تین دفعہ قسم کھانا موقع کی اہمیت کو ظاہر کرتا تھا۔ اور نیک شخص کی روحانیت کو متاثر کرنے کے لیے اتنا ہی کافی تھا۔
(2) ”سرخ اونٹوں سے۔“ اس ماحول میں عربوں کے نزدیک سرخ اونٹ سب سے زیادہ اہمیت اور قیمت رکھتے تھے، گویا مراد دنیا کی قیمت سے قیمتی چیز ہے، یعنی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خوشی ہمارے لیے دنیا کی ہر چیز سے اہم تھی۔
(3) ”سات کبیرہ گناہ۔“ شرک، جادو، ناحق قتل، سود خوری، یتیم کا مال کھا جانا، جہاد سے بھاگنا اور پاک دامن مومنہ عورتوں پر تہمت لگانا ہیں۔
(4) ”جنت کے سب دروازے۔“ جنت کے کل دروازے آٹھ ہیں جبکہ جہنم کے سات دروازے ہیں۔
(5) ”سلامتی کے ساتھ جنت میں داخل ہو جا۔“ کیونکہ کبیرہ گناہوں کے اجتناب سے صغیرہ گناہ معاف ہو جاتے ہیں اور یہ اللہ تعالیٰ کی رحمت ہے۔ ہاں، اگر کبائر سے اجتناب نہ کیا جائے تو صغائر بھی معاف نہیں ہوتے۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 2440