الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) ”پانچ وسق“ وسق ساٹھ صاع کا ہوتا ہے۔ صاع ایک پیمانہ ہے، وزن نہیں۔ اس میں غلے...
اردو حاشہ:
(1) ”پانچ وسق“ وسق ساٹھ صاع کا ہوتا ہے۔ صاع ایک پیمانہ ہے، وزن نہیں۔ اس میں غلے کی ہر قسم کا وزن مختلف ہوگا مگر اوسط وزن 2 سیر 4 چھٹانک اور موجودہ وزن کے مطابق 099۔2 کلو گرام ہوتا ہے۔ گویا وسق 3 من 15 سیر اور موجودہ وزن کے مطابق 971۔125 کلو گرام اور پانچ وسق 855۔629 کلو گرام (تقریباً 16 من) کے ہوتے ہیں۔ اگر زمین کی غلے کی پیداوار اس سے کم ہو تو اس میں زکاۃ (عشر وغیرہ) نہ ہو گی۔
(2) ”پانچ اوقیہ“ ایک اوقیہ چالیس درہم کا ہوتا ہے۔ پانچ اوقیے 200 درہم ہوں گے۔ درہم سکہ بھی تھا اور وزن بھی۔ آج کل اکثر علماء کے نزدیک اس وزن کی چاندی کی قیمت نصاب ہے۔ اس سے کم میں زکاۃ نہیں۔ 200 درہم کا وزن تقریباً ساڑھے باون تولے ہے۔ اور موجودہ وزن کے مطابق 360۔612 گرام ہوتا ہے۔ مروجہ کرنسی کی زکاۃ اسی حساب سے ہوگی۔

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 2448