الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) چونکہ یمن میں اہل کتاب کی ایک بڑی تعداد رہائش پذیر تھی، لہٰذا ان پر جزیہ لاگو...
اردو حاشہ:
(1) چونکہ یمن میں اہل کتاب کی ایک بڑی تعداد رہائش پذیر تھی، لہٰذا ان پر جزیہ لاگو کیا گیا۔ ”جزیہ“ وہ ٹیکس ہے جو مسلمان حکومت غیر مسلم رعایا سے ان کی حفاظت اور دیگر سہولیات کے عوض وصول کرتی ہے۔
(2) ”معافری کپڑا۔“ یہ ایک مخصوص کپڑا تھا جو یمن میں تیار ہوتا تھا۔ دھاری دار ہوتا تھا۔ پہننے کے لیے بہترین چادریں تھیں۔ اگر کوئی جزیہ رقم کی صورت میں نہ دے سکے تو اس کے عوض دینار کی قیمت کی کوئی اور چیز بھی دے سکتا تھا۔
(3) گایوں کی زکاۃ میں مذکر اور مؤنث برابر ہیں کیونکہ دونوں اپنی اپنی خصوصیات کی بنا پر مساوی قیمت رکھتے ہیں۔ مؤنث بچے دیتی ہے تو مذکر کھیتی باڑی کا اہم کام کرتے ہیں۔ مؤنث اس سے عاجز ہے۔ بخلاف اونٹوں اور بکریوں کے کہ ان میں مؤنث بچے اور دودھ دینے کے علاوہ کام کاج میں مذکر کے برابر ہیں، لہٰذا مؤنث قیمتی ہیں۔
(4) چالیس گایوں سے اوپر ہوں تو ان کے تیس اور چالیس کے حصے بنائے جائیں گے۔ ہر تیس میں ایک سالہ اور ہر چالیس میں دو سالہ بچھڑا یا بچھڑی زکاۃ ہوگی، مثلاً: 60 میں دو ایک سالہ، 70 میں ایک دو سالہ اور ایک ایک سالہ، 80 میں دو دو سالہ، 90 میں تین ایک سالہ، 100 میں دو ایک سالہ اور ایک دو سالہ بچھڑا یا بچھڑی زکاۃ ہوگی۔

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 2452