🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: یعنی مذکورہ مقادیر یا ان سے زائد میں زکاۃ واجب ہوگی، ان سے کم میں نہیں۔ اس سے...
اردو حاشہ:
یعنی مذکورہ مقادیر یا ان سے زائد میں زکاۃ واجب ہوگی، ان سے کم میں نہیں۔ اس سے زیادہ صریح روایت کیا ہوگی؟ مگر احناف پھر بھی غلے اور کھجور کے قلیل وکثیر میں زکاۃ کے وجوب کے قائل ہیں۔ وہ اس حدیث کے معنیٰ کرتے ہیں کہ حکومت نہیں لے گی۔ (یعنی قلیل میں)ُ البتہ مالک خود فقراء کو ادا کریں۔ مگر باقی دو، یعنی اونٹوں اور چاندی میں وہ اس مفہوم کے قائل نہیں، لہٰذا یہ مسلک درست نہیں۔ اور یوں زکاۃ کی ادائیگی کی دو شکلیں اختراع کرنا شریعت نہیں، بلکہ ایجاد بندہ ہے۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 2486