الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) صدقہ فطر ایک عبادت ہے۔ روزوں کی بنا پر واجب ہوتا ہے۔ ادائیگی عید الفطر سے پہلے...
اردو حاشہ:
(1) صدقہ فطر ایک عبادت ہے۔ روزوں کی بنا پر واجب ہوتا ہے۔ ادائیگی عید الفطر سے پہلے کی جاتی ہے۔ یہ سب چیزیں مسلمانوں کے ساتھ خاص ہیں، لہٰذا مسلمان ہی پر واجب ہوگا، کسی کافر پر واجب نہ ہوگا۔ من المسلمین کے الفاظ اس کی واضح دلیل ہیں۔ مگر احناف کے نزدیک کافر غلام پر بھی واجب ہے۔ ان کی دلیل یہ حدیث ہے: [ليسَ في العَبْدِ صَدَقَةٌ إلّا صَدَقَةُ الفِطْرِ] ”مسلمان پر اس کے غلام میں صرف صدقہ فطر ہی واجب ہے۔“ (صحیح مسلم، الزکا ة، حدیث: 10982) حدیث میں ”عبد“ عام ہے، خواہ مسلم ہو یا کافر، لیکن یہ حدیث عام ہے اس کا مفہوم دوسری صریح حدیث کی روشنی میں متعین ہوگا اور وہ یہی مذکورہ بالا حدیث ہے جس میں یہ وضاحت ہے کہ جن کی طرف سے نکالا جائے وہ مسلم ہو، اور زیر بحث حدیث خاص بھی ہے، اصول ہے کہ عام کو خاص پر محمول کیا جاتا ہے، اس طرح دونوں احادیث کا مفہوم برقرار رہتا ہے اور ان میں تعارض بھی پیدا نہیں ہوتا۔ امام طحاوی اس مذکورہ بالا حدیث کا جواب دیتے ہوئے فرماتے ہیں کہ من المسلمین کی شرط کا تعلق مخرجین، یعنی صدقہ نکالنے والوں کے ساتھ ہے، نہ کہ ان سے جن کی طرف سے صدقہ دیا جاتا ہے، لیکن یہ تاویل بلا دلیل اور دیگر دلائل وروایات کی روشنی میں بے معنیٰ ہے، اس لیے کہ اس حدیث میں غلام کا اور ایک دوسری صحیح حدیث میں بچے کا بھی ذکر آتا ہے کیا یہ بھی مخرجین میں شمار ہوتے ہیں، نیز صحیح مسلم کی حدیث سے واضح ہوتا ہے کہ من المسلمین کی شرط کا تعلق ان لوگوں سے ہے جن کی طرف سے صدقہ فطر نکالا جائے گا۔ [عَلٰی کُلِّ نَفْسٍ مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ، حُرٍّ اَوْ عَبْدٍ…] ”مسلمانوں کے ہر فرد پر (فرض کیا ہے) خواہ وہ آزاد ہو یا غلام۔“ (صحیح مسلم، الزکاة، حدیث: 984/ 16) جب کافر وجوب کا اہل ہی نہیں تو اس کی طرف سے ادائیگی کیسی؟
(2) ہر مسلمان کے لفظ سے معلوم ہوتا ہے کہ فقیر اور محتاج بھی صدقہ فطر ادا کرے گا۔
(3) ”رمضان کی زکاۃ۔“ ایک دوسری روایت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صدقۃ الفطر کے دو مقاصد بیان فرمائے ہیں: [طُھْرَۃً لِلصِّیَامِ… وَطُعْمَۃً لِلْمَسَاکِیْن] (سنن أبي داود، الزکاة، حدیث: 1609) یعنی یہ ادا شدہ روزوں کو پاکیزہ بنائے گا اور یاوہ گوئی کی آلودگی سے روزے کو صاف کرے گا، نیز مساکین کے لیے کھانے کا انتظام ہو جائے گا، اس لیے صدقۃ الفطر کو روزوں یا رمضان کی زکاۃ کہنا مناسب ہے۔ یہاں زکاۃ کے معنیٰ پاکیزگی ہیں۔ (باقی مباحث کے لیے دیکھیے، حدیث: 2510)

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 2505