🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: ”اچھا طریقہ جاری کیا۔“ بشرطیکہ وہ کام شریعت میں موجود ہو، جیسے مندرجہ بالا واقعہ میں انصاری نے...
اردو حاشہ:
”اچھا طریقہ جاری کیا۔“ بشرطیکہ وہ کام شریعت میں موجود ہو، جیسے مندرجہ بالا واقعہ میں انصاری نے نیک کام میں پہل کی اور لوگوں نے اسے دیکھ کر صدقات کیے۔ اور صدقہ شریعت میں مشروع ہے۔ اگر کوئی شخص ایسا کام جاری کرے جو شریعت میں موجود نہ ہو تو یہ بدعت ہوگی، خواہ وہ ظاہر میں نیک کام ہی نظر آئے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص دین میں ایسا کام رائج کرے جو دین سے نہ ہو تو وہ مردود ہے۔“ (صحیح البخاري، الصلح، حدیث: 2697، وصحیح مسلم، الأقضیة، حدیث: 1718) کیونکہ اس طرح دین میں تحریف ہو جائے گی اور دین کی اصل شکل وصورت قائم نہ رہے گی۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 2555