🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) ”سفارش کرو۔“ یعنی جب کوئی حاجت مند مانگنے آئے تو تم اس کے حق میں سفارش کر...
اردو حاشہ:
(1) ”سفارش کرو۔“ یعنی جب کوئی حاجت مند مانگنے آئے تو تم اس کے حق میں سفارش کر دیا کرو۔
(2) ”تمہاری سفارش قبول ہوگی۔“ اگر وہ قابل تسلیم ہوئی، یا مطلب ہے کہ تمہیں سفارش کا ثواب ملے گا جیسا کہ ایک دوسری روایت میں اس مفہوم کی صراحت ہے: [اِشْفَعُوا تُؤْجَرُوا] (صحیح البخاري، الزکاة، حدیث: 1432، وصحیح مسلم، البروالصلة، حدیث: 2627) یعنی معنیٰ زیادہ مناسب ہیں۔
(3) ”فیصلہ فرمائے گا۔“ یعنی فیصلہ تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ میں ہے جو وہ الہٰی تعلیمات کی روشنی میں فرمائیں گے۔ تم سفارش کر کے ثواب حاصل کر لیا کرو۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 2557